?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے مصر اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
مصر کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سفارتی تعلقات کےقیام کی 30ویں سالگرہ پرمبارکباد دیاورٹرانزٹ ٹریڈمعاہدےکوجلد حتمی شکل دینےپرزور دیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں پائیدارامن،انسانی امدادکی فراہمی کیلئےحمایت پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان سب کےمفادمیں ہے۔
تاجکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم نےدونوں ممالک کےدرمیان تاریخی تعلقات کودہرایا۔وزیراعظم نےانہیں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے 15 مارچ کو”اسلاموفوبیاسےنمٹنےکیلئےعالمی دن” قرار دینے کے فیصلے کوسراہا اور اوآئی سی کومسلمانوں کیلئےانصاف کےمقصدکوآگے بڑھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ عمران خان کااقتصادی اورتجارتی شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دینےکی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات تاریخی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین، بوسنیا ہرزیگونیا کے وزیر خارجہ اور آذر بائیجان کے وزیر دفاع نے بھی ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے 22 اور 23 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن پاگل ہیں یا بنتے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا انکشاف
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ امریکی
جون
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون
امریکی حکام کس سوگ میں ہیں؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے ردعمل
جنوری
غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
حکومت کے استعفی تک لانگ مارچ جاری رہے گا: پی ڈی ایم
?️ 18 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل
فروری
امریکی پولیس طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟؛ سی این این رپورٹ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: سی این این کا کہنا ہے کہ غزہ کے حامی
مئی
افغان طالبان سے ملاقات پر بھارت پر کڑی تنقید
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید
جون
سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر نے عالمی
مئی