🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا،مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں۔
مجھے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجودمیرے خلاف کیس درج کرلئے گئے۔ میرے خلاف بے بنیاد کیس درج کئے گئے ہیں ۔کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی ہے۔
غریب کی مشکلات کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ رمضان آنے والا ہے مگرملک میں غریب تباہ ہوگیا۔ لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس نہیں آتی ہے اورنہ بجلی نظرآتی ہے۔ راولپنڈی کی بیشتر سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں ۔میں ایک بات انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی کی سڑکوں کو کھولا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔
کیونکہ شدید ٹریفک جام کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام رہی تھی شہری کی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک میں غریب کا بھلا کردیں اور بند کئے گئے راستے کھولیں تاکہ عوام کو تھوڑا سا ریلیف ملے۔کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں۔جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔
مشہور خبریں۔
تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
🗓️ 12 مئی 2022عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے مراکش میں داعش کے خلاف بین
مئی
ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل
🗓️ 27 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ
دسمبر
پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے
🗓️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں
اپریل
کینیڈین وزیر ایک سادہ سوال کا جواب دینے سے عاجز
🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:محترمہ وزیر صاحبہ! کیا آپ یوکرین پر حملے کی وجہ سے
مارچ
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
🗓️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
فرانسیسی ڈاکٹروں کا غزہ کے بارے میں چونکا دینے والا بیان
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یورپی ہسپتال میں کام کرنے والے فرانسیسی ڈاکٹروں نے غزہ
فروری