?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر این سی اوسی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید نو ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کردیا اور کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیگیٹیو پی سی آرٹیسٹ رپورٹ لازم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ پر غور کیا گیا اور ایئر ٹریول پالیسی سمیت کیٹ سی لسٹ پر نظر ثانی کی گئی۔این سی اوسی نے کہا کہ ایئرپالیسی اور کیٹ سی لسٹ پرنظر ثانی عالمی صورتحال کے پیش نظرکی گئی، جس کے بعد مزید 9 ممالک کو شامل کرلیا گیا ، جس کے بعد کیٹ سی لسٹ شامل ممالک کی تعداد پندرہ ہوگئی تاہم پاکستان آنیوالے مسافر کورونا پروٹوکول پر عمل کے پابند ہوں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا پندرہ ممالک میں کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ، یوکرائن، آئرلینڈ ، سلوینیا، ویتنام، پولینڈ، جنوبی افریقہ ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسوتینی، بوٹسوانا، زمبابوے، نیمبیا شامل ہیں۔این سی اوسی کے مطابق کیٹ سی والے ممالک سے پاکستان داخلے پر مکمل پابندی ہو گی تاہم لسٹ والے ممالک سے پاکستان ضروری آمد مشروط طور ہو گی۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹ سی ممالک سے آنے والوں کو ایگزمشن کمیٹی سے ایگزمشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا اور پاکستان آنے والے افراد کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور 6 سال سے زائدعمر افراد کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کیٹ بی لسٹ میں جرمنی، ٹرنڈاڈ، ٹوباگو، آذربائیجان ، میکسیکو، سری لنکا، روس، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، آسٹریا، افغانستان، ترکی شامل ہیں۔
پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیگیٹیو پی سی آرٹیسٹ رپورٹ لازم ہوگی جبکہ کیٹ سی ممالک سے آنے والے افراد کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا، منفی کوروناریپڈ ٹیسٹ والے مسافر ایئرپورٹ سے باہرجا سکیں گے اور مثبت کوروناریپڈٹیسٹ والے مسافر کو دس دن قرنطینہ کیا جائے گا۔
کیٹ اے والے ممالک کے مسافرریپڈ کوروناٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے تاہم براستہ سعودی عرب،قطر، یو اے ای پاکستان آنے والے مسافروں کا رپیڈ ٹیسٹ ہوگا۔این سی اوسی نے مزید کہا کہ کیٹ سی ممالک سے پاکستانی 15 دسمبر تک وطن واپس آسکتے ہیں تاہم کیٹ سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز
?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے
اکتوبر
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
?️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی
نومبر
جنوبی کوریا میں جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی ممکنہ منسوخی پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انہوں
اکتوبر
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو
جون
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو کیسے تباہ کیا؟
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں ایرانی میزائلوں اور
جون
صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید
نومبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی