?️
ضلع اورکزئی: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوگئے، کارروائی کے دوران 19 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی کے رہائشی 33 سالہ میجر طیب راحت بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، جھڑپ میں دیگر 9 جوان بھی شہید ہوگئے۔
شہادت پانے والے 9 بہادر سپاہیوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 38 سالہ نائیک صوبیدار اعظم گل، ضلع کرم کے رہائشی 35 سالہ نائیک عادل حسین، ضلع ٹانک کے رہائشی 34 سالہ نائیک گل عامر، ضلع مردان کے رہائشی 31 سالہ لانس نائیک شیر خان، ضلع مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک تالش فراز، ضلع کرم کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک ارشد حسین، ضلع مالاکنڈ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی طفیل خان، ضلع صوابی کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عاقِب علی اور ضلع ٹانک کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیننگ آپریشن جاری ہے، اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایتی دہشت گردی کے ناسور کو مٹانے کے عزم پر قائم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں اسی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر پنجاب کا شہدا کو خراج عقیدت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے دیگر بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہدا کی مغفرت اور زخمی خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہادروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم بھارت حمایت یافتہ دہشت گردوں کے شیطانی منصوبے ناکام بنائیں گے، جو لوگ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے وہ کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے حکومت کے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہرا دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز علی بگٹی نے بھی اورکزئی آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لیفٹیننٹ کرنل جنیدعارف،میجر طیّب اوردیگر شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے بھی ضلع اورکزئی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
گورنر پنجاب نےلیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گروں کا خاتمہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں، شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑ آپریشن جاری ہیں، 27 ستمبر کو ضلع کرک سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے تھے۔
اس سے قبل 9 اور 10 ستمبر کو شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 19 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
یوکرین ہتھیار بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:اپنے تمام بھاری ہتھیار یوکرین کے حوالے کرنے کے بعد، برطانیہ
فروری
نئے آڈیٹر جنرل کو ’مہنگی ترین غلطی‘ کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیا آڈیٹر جنرل اپنے پیش رو کی چھوڑی
ستمبر
حکومت کا سینیٹ انتخابات ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قرار دیا
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے
مارچ
کوہاٹ: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 5 اپریل 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے
اپریل
عمران خان کی تقاریر کو نشر کرنے پر پابندی نہیں ہے، پیمرا
?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جمعرات
جنوری
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی
ستمبر
اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایندھن کی ترسیل کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی اسمبلی میں ایک تاریخی بل
مئی