?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حوصلہ نہیں ہاریں گے اور ایک نہیں 10 ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور اگر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی تو خداحافظ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا کچھ بھی کر لے پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتی جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے دنیا واقف ہے اور پوری دینا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اکتوبر میں اپنی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔
انگلش کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات سے متعلق اطلاعات ملنے کے بعد اپنی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے پر تحفظات ہیں، کرونا صورتحال کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباو ہے۔
کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فلاح سب سے اہم ہے، پاکستان کے دورے سے کھلاڑی مزید ذہنی دباو کا شکار ہوں گے، اس لیے ان پر مزید ذہنی دباو نہیں ڈال سکتے۔ سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہو گی، پی سی بی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک محنت کی، جانتے ہیں اس فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ پر اثرات پڑیں گے، اس لیے اپنے فیصلے پر پی سی بی سے معذرت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا۔ یہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہوتا، اس حوالے سے پی سی بی اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکا تھا۔ انگلیںڈ کے اس فیصلے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے واضح کیا تھا کہ وہ بیرون ملک ہوم سیریز نہیں کھیلیں گے۔
پی سی بی کے پاس واضح ویژن ہے کہ پاکستان صرف پاکستان میں ہوم سیریز کھیلے گا جس کے لیے ہم مختلف بورڈز سے بات چیت کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے ماضی قریب میں عالمی کرکٹ کا اعتماد جیتنے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی ساکھ اور محنت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مالی نقصان ہے لیکن پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔


مشہور خبریں۔
وینزوئلا صرف اسی صورت تیل فروخت کر سکتا ہے جب امریکہ کے مفادات پورے ہوں: امریکی نائب صدر
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
کیا پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سے روک رکھا ہے؟ ندیم افضل چن کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا
جولائی
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 29 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے
جنوری
سینیٹ میں بجٹ پر بحث شروع ہوتے ہی حکومت، اپوزیشن کی ایک دوسرے پر تنقید
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر
جون
یورپی یونین نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا خیر مقدم کیا
?️ 9 فروری 2026یورپی یونین نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا خیر مقدم کیا
فروری
سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم مستعفی ہونے کے چند روز بعد دوبارہ منتخب
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم کےپارٹیوں کے درمیان سیاسی اختلافات
نومبر
چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے
اگست
عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا
?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے
مارچ