?️
کراچی (سچ خبریں) کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی، 18 سال سے زائد عمر افراد ویکسین کے بغیر ہوائی سفر نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق یکم آگست سے ہوگا، نئی پابندی کا اطلاق انٹرنیشنل پروازوں پر نہیں ہوگا۔ اعلامیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اٹھارہ سے زائد عمر افراد ویکسین کے بغیر اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ نئی پابندی کا اطلاق یکم آگست سے شروع ہوجائے گا، تاہم اس نئی پابندی کا اطلاق بین الاقوامی پروازوں پر نہیں ہوگا۔ نئی پابندی کے تحت مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز میں سفر کرنے سے پہلے کورونا ویکسی نیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
اسی طرح ڈاکٹرز نے جن افراد کو ویکسین لگوانے سے منع کیا ہے، وہ افراد بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا کے بعد اب کورونا وائرس کی نئی قسم کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ لاہور میں اب تک کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کہا کہ پنجاب میں 23 مریضوں کے سیمپلز میں 5 مریض ایسے تھے جن میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔مزید برآں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ دن رات زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کیلئے محنت کر رہے ہیں، ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، 29 جولائی کو پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلاؤ کی شرح 3.4 فیصد ہے۔


مشہور خبریں۔
فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا
?️ 23 جون 2021فلپائن (سچ خبریں) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی
جون
وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ
جنوری
ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی
ستمبر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے
ستمبر
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز
?️ 17 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی
جنوری
بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
اپریل
پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ عطا تارڑ
?️ 31 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
جنوری
سعودی خفیہ عدالتیں
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے
فروری