?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن حکام کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی گئی ہے ، جس کے بعد پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ کرایوں کی مد میں 40 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن نے کرایوں میں کمی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا ، اس ضمن میں خصوصی کرایہ متعارف کرواگیا ہے، جس کی روشنی میں لاہوراور کراچی ، اسلام آباد اور کراچی ، لاہور سے پشاور اور کراچی سے پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے ، جس سے اندرون ملک مسافروں کو خاطرخواہ سفری سہولت میسر ہوگی۔
دوسری طرف عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے اور پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف 68 کروڑ رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا وباء کے باوجود مجموعی طور پر بہتررہی ، جس کی وجہ سے سال 2020-21 میں پی آئی اے کی مجموعی آمدن 97 ارب 8 کروڑ روپے رہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ ہوگیا۔
اقتصادی سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 2020ء میں طیاروں کی تعداد میں تو کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکے ساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا گیا ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرائی ، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی جب کہ پی آئی اے کا سیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا۔


مشہور خبریں۔
افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے: شیخ رشید
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
?️ 21 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال
نومبر
پاکستان کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی اسلحے کی تفصیلات شائع
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:بھارتی اخبار اکنامک ٹائمزنے لکھا ہے کہ پاکستان نے یوکرین کو
فروری
ہماری حکومت کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی
?️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ سے
دسمبر
پاکستان میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چوتھا
ستمبر
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
بین الاقوامی رپورٹرز کی بن سلمان کے خلاف شکایت
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:بین الاقوامی رپورٹرز نےجرمنی کے شہرکارلسروہ میں سعودی عرب کے ولی
مارچ
امریکہ میں مشکوک ڈرون کی پرواز پر بائیڈن کا ردعمل
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک کچھ
دسمبر