?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر معیاری اینٹی بائیوٹک انجکشن کے ری ایکشن سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 مریض متاثر ہوئے۔
ڈان نیوز کے مطابق میو ہسپتال میں گزشتہ روز 36 سالہ نورین اور آج 26 سالہ دولت خان مبینہ طور پر غیرمعیاری انجکشن لگنے سے انتقال کرگئے، میو ہسپتال کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر حامد ہارون نے بتایا کہ رات گئے ہماری پوری ٹیم ہسپتال موجود تھی اور ہر ممکن کوشش کرتی رہی، واقعے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور گزشتہ روز سے انجکشن کے استعمال کو بھی روک دیا گیا ہے۔
ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ غیرمعیاری انجکشن کی خریداری ہسپتال سے نہیں کی گئی، انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ آفس نے کی تھی اور وہیں سے مختلف ہسپتالوں کو انجکشن فراہم کیےگئے۔
ایم ایس نے مزید بتایا کہ میو ہسپتال لاہور کے علاوہ مزید 4 ہسپتالوں کو بھی انجکشن فراہم کیا گیا، ہسپتال میں مذکورہ انجکشن کی تیسری ڈوز لگانے کے بعد ری ایکشن کے کیسز سامنے آئے۔
دریں اثنا، میو ہسپتال میں اینٹی بائیوٹک انجکشن کے استعمال میں انسانی غلطی کا انکشاف سامنے آیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال میں استعمال ہونے والا اینٹی بائیوٹک انجکشن ٹھیک ہے۔
ذرائع کے مطابق عملے کی جانب سے پاؤڈر میں ملانے کے لیے پانی کے بجائے غلط لیکوئیڈ کا استعمال ری ایکشن کی وجہ بنا۔
ذرائع کے مطابق انجکشن کو مکس کرنے کے لیے پانی کے بجائے رینگرلیکٹیٹ اور کیلشیم گلوکو نیٹ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوا۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں استعمال سے پہلے انجکشن کی ڈرگ ٹیسنگ کی گئی جو کلیئر ہے، نجی کمپنی کے اینٹی بائیوٹک انجکشن کو ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بھی لگایا جا چکا ہے جبکہ صرف ایک وارڈ میں ہی ری ایکشن سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں کو 4 لاکھ انجکشنز کی کھیپ مہیا کی گئی تھی جن سے 6 ہزار انجکشن میو ہسپتال کو دیے گئے تھے، باقی تمام ہسپتالوں میں انجکشن کا کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا، واقعے پر محکمہ صحت کی ٹیم ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں مریضوں پر انجکشن کے ری ایکشن کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ انجکشن کے ری ایکشن کے واقعے پر گہری تشویش ہے، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ہفتے میو ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور مریضوں کی جانب سے دواؤں کی قلت کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر احسن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔
سینئر پروفیسرز سے ناروا سلوک پر سوشل میڈیا پر مریم نواز کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔


مشہور خبریں۔
یوکرائنی جنگ یورپ میں بھرتی کی بحالی کا سبب بنی
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے آغاز سے ہی فوج کو مضبوط
نومبر
شامی عوام کے خلاف پینے کا پانی اسلحہ کے طور پر استعمال
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے کہا ہے ترکی پینے
اپریل
35 سال بعد شیخ اسیران جنین کی رہائی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہد رائد سعدی المعروف شیخ اسیران جنین 35 سال بعد
مئی
امریکہ کا شام کے ساتھ 12 سال بعد سفارتی رابطہ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک
دسمبر
سوڈان میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟/ اقتدار کی ہوس یا بکھرنے کا خطرہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان
اپریل
افغان زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان سے امداد روانہ کردی گئی۔ اسحاق ڈار
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان
اکتوبر