?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ انتظامی معاملات کو بہتر اور موثر انداز میں چلانے کے لیے صوبے اور انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے صوبوں اور دیگر انتظامی یونٹس کے حجم کے بڑے ہونے کو مسئلہ قرار دے دیا۔
ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے وفد میں مختلف سیاسی جماعتوں اور صوبوں سے تعلق رکھنے والے ینگ پارلیمنٹیرینز شامل تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک میں امن، ترقی اور بہتر سیاسی ماحول کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
وفد سے گفتگو میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ملک میں صوبوں اور دیگر انتظامی یونٹس کے حجم کا بڑا ہونا ایک مسئلہ ہے، انتظامی معاملات کو بہتر اور موثر انداز میں چلانے کے لیے صوبے اور انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے اور انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے نچلی سطح پر سروس ڈیلیوری میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور 90 فیصد انتظامی مسائل حل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 800 میگاواٹ پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے، پن بجلی کے استعداد کے موثر استعمال کے لیے صوبائی حکومت اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے خصوصا ضم اضلاع کے عوام نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں، وار آن ٹیرر اور ضم اضلاع کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وفاق سے شئیرز کم مل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اداروں کو مالی طور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے 50 ارب کی لاگت سے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا۔
اس موقع پر وفد نے بہتر طرز حکمرانی یقینی بنانے اور دہشت گردی سدباب کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اقدامات قابل تحسین قرار دیے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ دوحہ غزہ کی
فروری
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست
آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے: صدر مملکت
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے
جولائی
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ
آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے
مئی
فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: یورپی یونین (EU) نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات
نومبر
تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو
اگست
پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو
نومبر