انتخابی نتائج کیخلاف چوہدری نثار بھی بول پڑے

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان بھی انتخابی نتائج کے خلاف بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری کے الیکشن کے بعد پہلی بار چوہدری نثار علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ کسی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس دوران سابق وفاقی وزیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جو مبارکبادیں لے رہے ہیں ان کو مبارکبادیں لینے دیں، ان کو اسی طرح جوتیاں پڑیں گی، کمشنر راولپنڈی بول پڑا اور بھی بولیں گے، بالآخر فتح حق کی ہے، مایوس نہیں ہونا۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھلی بار میں پی ٹی اٸی میں جانے کو تیار نہیں تھا اس بار ن لیگ میں جانے کو تیار نہیں تھا، میں کسی کی نوکری نہیں کرتا، میں نوکری کسی فوجی کی بھی نہیں کرتا میں عزت کی سیاست کرتا ہوں لیکن اس وقت عزت کی ساست نہیں تھی۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جن کو بدترین شکست ہوئی اور ووٹ بھی نہیں ملے، جو لوگ چند پولنگ سٹیشنز بھی نہیں جیت سکے اور بیٹھے ہیں کہ میں ایم این اے ہوں، میں ایم پی اے ہوں، بے شرم وہ ہیں جنہیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں وہ مبارکیں لے رہے ہیں، ان کو مبارک دینے والے بھی بے شرم ہیں، ہم ان بے شرموں میں نہیں ہیں، ہم اپنے مقام پر کھڑے ہونے والے لوگ ہیں، گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے، ہم نے کشتی کو پار لگانا ہے اور ملک کو بچانا ہے، جن لوگوں کی ملک بچانے کی ذمہ داری ہے وہ دو نمبر لوگوں کو زبردستی ممبر بنا رہے ہیں، اس کا جواب وہ روز محشر اللہ تعالیٰ کے سامنے دیں گے مگر دنیا میں بھی دیں گے، اس کا حساب دنیا میں بھی ہوگا، بہت سی باتیں میں اس لیے نہیں کرتا کیوں کہ میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا لیکن جب اس قسم کا وقت آتا ہے تو میں کلام پاک سے رہنمائی لیتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

حسین حقانی نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے

مالی سال 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہی

🗓️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مالی سال 24-2023 کے دوران اقتصادی

کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ

🗓️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو کورونا

🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  بورڈ آف فلسطین پریزنرز آف وار اینڈ فریڈمز نے ایک

شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام متعلقہ ریکارڈز جمع کرانے کی ہدایت

🗓️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف

سلام ہو فلسطینی نوجوانوں پر

🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی ایک تقریر کی

شہید نصراللہ اور خطے میں دوبارہ طاقت کا زور

🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال

🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے