?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انتخابی قوانین میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لیے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔
چیئرمین سینیٹ کا یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا کی جانب سے ایک خط موصول ہونے کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمان کو عام انتخابات کی تاریخ کے تعین میں صدر کے کردار کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے، اسی طرح کا خط چیف الیکشن کمشنر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو بھی ارسال کیا تھا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حامد خان کے دستخط زدہ یہی خطوط وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری برائے پارلیمانی امور کو بھی بھیجے گئے، ان خطوط کے ذریعے الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(1) اور 58 میں ترامیم کی تجویز پیش کی۔
خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر کسی بھی مرحلے پر انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے اور اسے تبدیل کرنے کا اختیار واپس حاصل کرنا چاہتا ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صادق سنجرانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے رول 264 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دی تاکہ 10 اپریل کو لکھے گئے خط کے ذریعے الیکشنز ایکٹ 2017 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم پر غور کیا جاسکے۔
کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4، 4 ارکان شامل کیے گئے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی کے علاوہ کمیٹی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر، آزاد سینیٹر دلاور خان، پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل، وزیر تجارت اور پی پی پی رہنما سید نوید قمر، مسلم لیگ (ن) کے محسن نواز رانجھا اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے صابر قائم خانی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ہماری جماعت کی رضامندی لیے بغیر کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم پارٹی اندرون ملک مشاورت کے بعد کمیٹی میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کرے گی۔
فواد چوہدری نے مذکورہ خط لکھنے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے احمقانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی صورت میں 90 روز کی آ مدت کے اندر انتخابات کرانے کی ئینی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتا’۔


مشہور خبریں۔
سوڈان میں حالات کو پرسکون کرنے اور تنازعات کو روکنے پر ریاض کا زور
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خصوصی ایلچی
مئی
آئی ٹی ماہرین کاحکومت سے مالی نقصانات سے بچنے کے لیے وی پی این پر پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ
?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وی پی این رجسٹریشن پالیسی پاکستان کے آئی
دسمبر
امریکہ اپنے ہی صحن میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کے دہانے پر
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن ایکزامنر نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
بانی پی ٹی آئی بارے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ ملک احمد خان
?️ 13 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا
فروری
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات
مئی
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں
فروری
نیٹو کمانڈر کی عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عراق میں اپنے مشن کے اختتام کے موقع پر عراق
مئی