?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنا ان کا سیاسی فیصلہ اور صوابدید ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اگرچہ بائیکاٹ کا اعلان کیا، لیکن اپنا امیدوار الیکشن کمیشن سے ریٹائر نہیں کیا جس کے باعث انتخابی عمل کرانا ضروری ہوگیا، میں سیاسی عمل کا حامی ہوں، بائیکاٹ جیسے فیصلے عوامی نمائندگی اور ان کے حقوق سے دوری کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جتنا انتقام میاں نواز شریف سے لیا گیا اتنی زیادتی کسی اور سیاسی رہنما کے ساتھ نہیں ہوئی، ن لیگ کے رہنماؤں پر ناجائز مقدمات بنائے گئے، ان کے گھر جلائے گئے۔
ملک محمد احمد خان کا 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، کور کمانڈر کے گھر اور رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ ہوا، یہ ایک خطرناک رجحان ہے جس کی مذمت ہونی چاہئے۔
سپیکر نے علیمہ خان پر انڈا پھینکے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر ذاتی حملے قابل قبول نہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا عربوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواب چکنا چور ہو گیا:دی اکانومسٹ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو امید تھی کہ 2020 میں بحرین، مراکش، سوڈان
اپریل
ٹرمپ نے مادورو کے لیے اقتدار چھوڑنے کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی:روئٹرز
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو کو
دسمبر
وزیر اعظم نے دو بڑی جماعتوں کو بنایا تنقید کا نشانہ
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے
اگست
دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں
جنوری
ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں امریکہ اور اسرائیل کا منصوبہ ناکام بنا دیا: عبدالباری عطوان
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق ایران نے اسلام
اپریل
ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ
?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی میں 5000 فوجیوں کی
فروری
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
?️ 5 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے
نومبر
پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل بینک آف پاکستان اور چائنا پاکستان انٹرنیشنل
جون