?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) درکار ہیں جو 6 ماہ میں تیار ہوجائیں گی شبلی فراز نے وزیر اعظم کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نیشنل سائنس اور ٹیکنالوجی، کومسیٹس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ درآمد شدہ آلات کی آدھی قیمت پر ای وی ایم تیار کر رہی ہیں تاکہ انتخابی عمل کے تنازع کو ختم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعتماد، اس کے فوائد وغیرہ سے متعلق آگاہی کے لیے عید الاضحیٰ کے بعد ای وی ایم کو فعال کریں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ انتخابی عمل میں بہتری لانے کا واحد حل ای وی ایم ہے، ایک مرتبہ ای وی ایم تیار ہوجائے تو ضمنی انتخابات میں کارکردگی جانچنے کے لیے استعمال کریں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تینوں انسٹی ٹیوٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار ای وی ایم تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے، ہر ایک ڈیوائس کا تخمینہ 65 ہزار روپے ہے جو ایک درآمد شدہ ڈیوائس سے نصف قیمت ہے جس کے صحیح طریقے سے کام کرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مشینوں میں ایک خصوصی کاغذ استعمال کیا جائے گا جس پر سیاہی 5 دن تک ختم نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی ایک بٹن کی دوری پر ہوگی اور اسے 30 منٹ سے ایک گھنٹے کے درمیان مکمل کیا جاسکتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے دو دن تک فعال رہ سکے گی جبکہ سائبر حملوں کے خلاف مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’لیکن ووٹر کی شناخت گمنام ہی رہے گی کیونکہ معلومات کو خفیہ بنایا جائے گا، ای وی ایم ان علاقوں میں بھی کام کریں گی جہاں درجہ حرارت صفر سے 10 ڈگری تک گر جاتا ہے اور ان علاقوں میں بھی جہاں پارہ 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مشین کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہوگی۔شبلی فراز نے کہا کہ ’خیال یہ ہے کہ اہل افراد کو پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر منتخب کیا جانا چاہیے، منصفانہ اور شفاف انتخابات سے پارلیمنٹ کے کام میں اضافہ ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا‘۔


مشہور خبریں۔
قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو ویکسین لگاناہماری ترجیح ہے:اسد عمر
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جن
مئی
حماس کی فلسطینی صحافیوں سے غزہ کے تباہ کن حالات کی عکاسی کرنے کی اپیل
?️ 24 جون 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی مسلسل فوجی کارروائیوں
جون
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
یورپی یونین کا مستقبل کیا ہوگا ؟
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں میں
فروری
وزیر اعظم نے بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی
اگست
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج میں بڑا خلاء
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت کے دردناک ردعمل کے سائے میں حزب اللہ اور
جنوری
سپریم کورٹ: رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستیں اعتراضات لگاکر واپس کردیں
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد
ستمبر
بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اضافی 8.5 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے
مارچ