?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے لیاقت علی چٹھہ کے مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے اب تک مسلسل روپوش ہیں اور سابق کمشنر راولپنڈی اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر بھی دستیاب نہیں ہیں۔
عدالت نے سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ تاریخ پر لیاقت علی چٹھہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے معاملے کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
وکلا نے سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مُجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا گیا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا میں استعفیٰ دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تھا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا گیا، 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔
کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں، انہیں بھی عہدوں سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی تھی اور الزامات کی چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے اور اس پر عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بعدازاں 22 فروری کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے الزامات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی تھی۔
اپنے تحریری بیان میں سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے غلط الزامات لگانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر اپنا بیان دیا، میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پریس کانفرنس کا دن سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے احتجاجی پروگرام کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے17 فروری کو رکھا گیا، چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا اور مقصد ان کے متعلق عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔


مشہور خبریں۔
متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک
دسمبر
فلسطینیوں کی کامیابی پر لبنانی عوام کا منفرد انداز میں جشن
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن
مئی
اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین
ستمبر
مغربی جمہوریت اور اقوام متحدہ غزہ میں مردہ ہو چکی ہے
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں
مئی
آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
اردگان کلیچداراوغلو کی واپسی کے خواہش مند کیوں ہیں؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کی سیاسی و میڈیا فضاء میں ان دنوں ایک
ستمبر
صیہونی وزیر اعظم کا بحرین سے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کا مطالبہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے اپنے پہلے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے بحرینی
فروری
معصوم کشمیریوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت قابل مذمت،شہدا ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ، حریت رہنما مشتاق احمد بٹ
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق
دسمبر