امید ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،شوکت ترین

?️

کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،نئی حکومت آئے تاکہ معیشت میں بہتری آ سکے۔جو قرض ہم نے چار سال میں لیا تھا،انہوں نے چار ماہ میں لے لیا۔

 تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے مزمل اسلم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے،کوئی نہ کوئی آ کر ریسکیو کرے گا لیکن اسکی قیمت ہو گی۔

اسحاق ڈر نے کہا تھا کہ ڈالر کا ریٹ 200 سے نیچے لے کر چلا آؤں گا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں ہوا،موجودہ حکومت میں بیروزگاری 22 فیصد بڑھ گئی ہے،انہیں ہر حال میں 18 ارب ڈالر چاہییں جو یہ نہیں دکھا پا رہے،آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں مینوفیکچرنگ گروتھ ہوئی ہی نہیں،کرنٹ ڈیفالٹ ہمارے دور میں 5 فیصد تھا،اس وقت 75 فیصد سے زیادہ ہے۔

پچھلے سال سے 10 فیصد سے کم ایکسپورٹ ہورہی ہے،حکومت کو ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔افراط زر بڑھے گا،پہلے ہی لوگوں کو مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔یہ آئی ایم ایف سے بات تو کر رہے ہیں لیکن مزید تاخیر ہوجائے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت کو پیسے نہیں مل رہے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میری آڈیو میں رد و بدل کی گئی،مجھے غدار نہ کہا جائے اور میں نے اس طرح سے بات نہیں کی تھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ آپ 15 ارب ڈالر کا نقصان کر رہے ہیں اور ایک ارب ڈالر کیلئے ادھر جاتے ہیں،آپ جگہ جگہ قرضے کیلئے جا رہے ہیں ہم بھی گئے تھے یہ بری بات نہیں۔اس حکومت نے ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے پائلٹ یورپ کے تربیت یافتہ ہیں: پینٹاگون

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ باخموت

کویت کا بین الپارلیمانی یونین سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے

اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو معافی نہیں ملے گی، چیئرمین ایف بی آر

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت پر الزامات

?️ 17 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی

یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں

یمن کے حضرموت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پراکسی جنگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے

?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: ریاض اور ابوظہبی کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان صوبے

امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے