?️
پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں پوری قوم کو اسلام آباد لے کر جاؤں گا اور سازش کرنے والوں کو یہ پیغام دوں گا کہ پاکستان کٹھ پتلی نہیں ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں آج یہاں آپ سب کو اسلام آباد کی کال دینے آیا ہوں، لیکن اس قبل آپ نے گلی محلے میں نکل کر لوگوں کو تیار کرنا ہے تاکہ ہم حقیقی آزادی حاصل کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک فیصلہ کُن وقت ہے ایک امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان بننے نے بعد یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم اور فیصلہ کن وقت ہے، میں اپنی قوم کو اسلام آباد لے کر آونگا اور سازش کرنے والے امریکا کو یہ پیغام دوں گا یہ ایک آزاد ملک ہے، یہ کسی کی کٹھ پتلی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوائے اللہ کے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، میر جعفر اور میر صادق کے سال مل کر جو حکومت بنائی گئی ہے اس حکومت کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا نے 1950 کی دہائی میں بھی حکومت تبدیل کی وہاں بھی انہوں نے یہی کیا پہلے میڈیا پر پیسہ لگایا اور سارے میڈیا کو حکومت کے خلاف کیا پھر پارٹی کے سیاستدانوں کو خریدا اور اپوزیشن کے مظاہرے کروائے، انہوں نے چیلی میں بھی یہ ہی کیا اور ایسا ہی انہوں نے پاکستان میں بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں یہ ایسے وقت میں کیا جب ہماری حکومت میں بیرونی خسارہ سب سے کم ہوا، ہمیں20 ارب ڈالر کا تاریخی خسارہ ملا اور 3 سال کے ہم نے اس خسارے کو اتنا کم کردیا کہ 11 میں سب سے کم خسارہ ہماری حکومت میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت 5.6 فیصد پر بڑھ رہی تھی، ساری دنیا میں سب سے کم مہنگائی پاکستان میں تھی، ساری دنیا میں سب سے بہتر طریقے سے پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے، پاکستان نے کورونا وائرس سے اپنے لوگوں کو بھی بچایا، معیشت کو بھی بچایا اور اس پر قابو بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وہ حکومت ہے جس میں فیکٹریاں لگائی گئیں نہ ہی رشتہ داروں کو اوپر لایا گیا، ہماری حکومت اس وقت گرائی گئی جب انہوں دیکھا کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا اور اس ٹیکس کے پیسوں سے ہم نے اپنے لوگوں کے لیے پیٹرول اور مولانا فضل الرحمٰن (ڈیزل) کی قیمت کم کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام تر میڈیا اور اپوزیشن پروپیگنڈا کے باوجود ہماری حکومت صحیح راستے پر نکلی ہوئی تھی جب اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو حکومت میں بیٹھاتے ہیں تو قوم تباہ ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی ان کے کیسز کے تفتیشی افسران کو ہٹا کر اپنے من پسند افسران کو عہدوں پر تعینات کیا، اب یہ اپنے کیسز ختم کروائیں گے، اب یہ اپنے کیسز کے لیے ایف پی آر اور نیب کو تباہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا یہ ایف بی آر کو بھی تباہ کریں گے کیونکہ انہوں نے اپنا ٹیکس بچانا ہے، ہم نے اپنی حکومت کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، کیونکہ ہم نے ایف بی آر کو مضبوط کیا ہے، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ ملک کے سارے اداروں تباہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم سرکاری افسران کو بڑے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہتے تو وہ ڈرتے تھے کہ یہ اقتدار میں آکر ہمارے خلاف کارروائی کریں گے
وزیر اعظم نے 27 ویں شب کو ہم اس ملک کے مستقبل کے لیے دعا کریں گے میں خود مولانا طارق جمیل کے ساتھ دعا کروں گا، تاکہ ہم اپنے بچوں کو مستقبل محفوظ کر سکیں، لوگ بڑی تعداد میں اس ’شبِ دعا‘ میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے نمائندے ہیں، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی، اگر تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائےتو اس میں صرف پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ جائز ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر (ن) لیگ کا نمائندہ ہے، ہم نے اس کے خلاف ایک سوشل میڈیا پر ’سیگنچر کمپین‘ کا آغاز کیا ہے، یہ ہمیں نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تمام کارکنان الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا کیمپئن کا حصہ بنیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جنگ کے جھٹکے؛ ٹرمپ کی مقبولیت نچلی ترین سطح پر
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ کے نتائج امریکہ کا پیچھا کر رہے
مئی
حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے
?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم
جنوری
امریکہ کا عمان کے ذریعے یمن کو پیغام
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
جنوری
صیہونیوں کا دبئی نمائشگاہ میں مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکر کڑا استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:اسرائیلی کمپنی سپر کام متحدہ عرب امارات میں لگنے والی نمائشگاہ
اگست
جنگ بندی کے مذاکرات میں صیہونیوں کی نئی چال کیا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات
ستمبر
صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے گھر کو مسمار کیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے صور باهر قصبے کے علاقے وادی
جون
پی ٹی آئی سمیت جو بھی جماعت حکومت بنائے گی اسے اقتدار منتقل کردیں گے، نگران وزیر اعظم
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
جنوری
امریکہ نے خاموشی سے افغان تارکین وطن کے ویزے کے شرائط تبدیل کئے
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: cbsnews نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 90
جولائی