امریکی صدر نے شہباز شریف کو خط میں مبارکباد نہیں دی ،فرحت اللہ بابر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر اپنے خط میں مبارکباد نہیں دی ہے ، جو بائیڈن نے خط میں صرف دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے ٹوئیٹ میں اس جانب توجہ کروائی ہے ۔

فرحت اللہ بابر نے کہا ’کیوں؟ کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے؟ لیکن جانے انجانے میں جو پیغام دیا گیا ہے وہ پریشان کن ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھے جانے کے حوالے سے سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی یا نہیں اس کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے اور امریکی صدر نے عمران خان کو ایک ٹیلی فون کال تک نہیں کی تھی اور اس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ ہے جو سفارتی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھاتھاجس میں نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔امریکی صدر نے اپنے خط میں کہاتھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔خط میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔امریکی صدر نے خط میں کہا ہے کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

enter

?️ 18 اپریل 2023test Short Link Copied

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا

?️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔حمزہ شہباز

?️ 17 جون 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان

بوریل کی اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کی تجویز

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی اور لبنان میں صیہونی حکومت کے حملوں کے

سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے

زہران ممدانی: ٹرمپ سے میرا اختلاف ذاتی نہیں ہے

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر نے میئر کا خطاب جیتنے پر واشنگٹن

سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں

شام سے امریکہ کے مکمل انخلاء کے بارے میں ترکی کا رویہ

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:شام سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کے امکان کی افواہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے