امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب غلامی نامنظور مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید مبارک دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں میں سے فکر و عمل کی آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔آزادی کی قدر ان کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ 1947 میں رمضان کی27ویں شب غلامی کی زنجیروں جکڑی قوم کو آزادی ملی۔ سامراج آزادی کے بعد بھی ہم پر بالواسطہ غلامی کے سائے کیے رکھنے پر بضد رہا۔7مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا۔انہوں نے کہاہے کہ مراسلے میں امریکی حکام کی ہمارے سفارتی عملے سے باضابطہ ملاقات کا احوال درج تھا۔خفیہ مراسلے کے مندرجات میرے سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا۔

امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیتے اور نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔سیاسی دشمنوں نے ملکر قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک لائی۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے باوجود حکومت کاتختہ الٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سازش کا واحد مقصد پاکستان کو غلامی کی ڈگر پر چلانا اور اس حکومت کو سزا دینا تھا۔حکومت قوم کے مفادات کو ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کی جسارت کررہی تھی۔غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر عروج و ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وقار اس مطلق آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے۔ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب غلامی نامنظور مارچ کا فیصلہ کیا ہے

مشہور خبریں۔

کرم ابو سالم کراسنگ پر امداد لے جانے والے 1,000 ٹرک اکٹھا

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اقوام متحدہ کے حکام کے حوالے سے

کیا تائیوان چین کا مقابلہ کر سکتا ہے؟امریکی کیا کہتے ہیں؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی

اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے

گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا

?️ 11 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)عام صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے

الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کی جارحیت پر مسلسل ردعمل

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فوج

اب تک غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس

یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں

پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت پاکستانی روپے میں کی جائے گی

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے