امریکا کا پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرنے سے مسلسل گریز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علاقائی اور سیکیورٹی امور پر پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، اس دوران امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی، اس دوران ان کے جاری بیان سے ظاہر ہوا کہ پی ٹی آئی کی مہم کا انتطامیہ پر زیادہ اثر نہیں پڑا، تاہم پارٹی نے کانگریس سے کچھ ہمدریاں حاصل کرلی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ ان مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کرتے ہیں جو امریکا اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران امریکی عہدیدار نے علاقائی استحکام اور سلامتی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، مستحکم پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کے مفاد میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا اکثر پاکستان کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتا ہے لیکن اس سے متعلق ہر بات چیت عوامی طور پر ظاہر نہیں کی جاتی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد دوہری شہریت رکھنے والی نامور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کے لیے امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان کے سفارت کاروں کو لگژری فیشن برانڈ ایلان کی بانی خدیجہ شاہ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اشارہ دیا کہ مزید امریکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ جب کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم ان کی ممکنہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں اور ہم پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ ان زیر حراست لوگوں کا منصفانہ ٹرائل یقینی بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔ عبدالقادر پٹیل

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر

ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور بعض اعلیٰ

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین

سلامتی کونسل پر کس کی حکمرانی ہے؟ چین کا کیا کہنا ہے؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے اعلان کیا کہ

اسرائیلی اور فلسطینی مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

?️ 23 اپریل 2021یروشلم (سچ خبریں) رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی

صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں  

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس

حماس کے میزائل اسرائیلیوں کی روزمرہ زندگی کو درہم برہم کر سکتے ہیں: صیہونی فوج

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سینئر ذرائع نے کہا کہ حماس اپنے میزائلوں

پاکستان کی اسرائیل کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بیان کی سخت مذمت

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے