?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے اس سلسلے میں امریکا سمیت مغربی طاقتوں کا چین سے تعلقات میں کمی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالنا ناانصافی ہے۔یہ تعلقات ناصرف حکومتوں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ہم جابندار کیوں بنیں، پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤ ڈالنا نامناسب ہے، کسی بھی دباؤ کے باوجود چین سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے، امریکی اتحاد میں بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں، امریکا کا پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کرنا زیادتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ نامناسب رویہ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک کا جانبدار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا غیرمناسب ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کاتعاون کورونا کےمقابلہ کےلیےپاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیےاجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نےتعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے۔


مشہور خبریں۔
رکن یمنی انصار اللہ: اسرائیلی اور اماراتی ایئرلائنز مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: پمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
مئی
کورونا کے بارے میں ایف بی آئی کا اہم اعتراف
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر
مارچ
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی
مارچ
کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس
اکتوبر
عراق مں ایک بار پھر امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کردیا گیا
?️ 27 جون 2021بغداد (سچ خبریں) العالم کے نامہ نگار نے نے عراقی کردستان کے
جون
یمن جنگ کی کنجی کس کے ہاتھ میں ہے؛یمنی عہدہ دار کا اہم انکشاف
?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی
مارچ
عرب لیگ کے وزارتی اجلاس عبرانی میڈیا کی نظر
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: والا نیوز کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن
جون
عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی
جولائی