امرتسر پر حملہ بھارتی پروپیگنڈا، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امرتسر پر حملہ کی خبریں بھارتی پروپیگنڈا ہے، انڈیا نے اگر کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے، پاکستان کی آرمڈ فورسز نے بھارت کے 5 طیاروں کو مار گرایا، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہرممکن سٹریٹجک احتیاط کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بہادر پاکستانیو کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے یہ حرکتیں کر رہا ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے بھارتی پنجاب میں شہریوں پر کوئی حملہ نہیں کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو نشانہ بنایا تاکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

🗓️ 23 مارچ 2023سری نگر: (سچ خبریں) نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی

ایرانی فوج مذاق کے موڈ میں نہیں ہے :عراقی سیاستداں

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  حسن العلاوی عراقی سیاست دان نے اربیل کی حالیہ پیش

علی باقری حکومت کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: علی باقری کنی، سیاسی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور ایران

صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں

اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

🗓️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر

ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا

🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں:   اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ

شمالی اسرائیل میں زندگی کیسی چل رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے شمالی

دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے