?️
پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے ہیلی کاپٹر کے کریشن ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا۔
علی امین گنڈا پور کے مطابق اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے، صوبائی حکومت نے کل سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے، کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، شہداء کی میتوں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جائیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی ہٹ دھرمی، پاک-بھارت تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 6 اپریل 2021(سچ خبریں) کہا جاتا ہے کہ دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن
اپریل
نفرت جیت گئی فن ہار گیا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ نے مسلم کامیڈین منور فاروقی کو
دسمبر
یمن کے خلاف مغربی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مغربی
فروری
امریکی وزیر دفاع نے ایک بار پھر فوجی راز فاش کر دیے:نیو یارک ٹائمز
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر
اپریل
لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف
جنوری
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک
?️ 13 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان
فروری
داعش کا دوبارہ ابھرنا امریکہ کے لیے کیسا رہے گا؟امریکی سینیٹر کا اظہار خیال
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ شام میں دہشت
دسمبر