الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس سے متعلق درخواست دائر کی جس پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی طرف سےارکان اسمبلی کوفنڈز کے اجرا سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی

پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس سے متعلق درخواست دائر کی جس پر ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

نیئر بخاری نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم نے شیڈول کے اعلان کے بعد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 181 کی بھی خلاف ورزی کی جب کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی بھی توہین کی اور بادی النظر میں یہ کرپٹ پریکٹس کا کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چار ارکان اسمبلی نے ٹی وی پروگرام میں فنڈز لینے کا اعتراف کیا لہٰذا الیکشن کمیشن عمران خان اور اعتراف کرنے والے چار ارکان کو طلب کرے جب کہ ایم این ایز اور وزیراعظم کو بھی نوٹسز جاری ہونے چاہئیں۔

اس پر ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق میں وزیراعظم کی جانب سے فنڈز کے اجرا کا کوئی ذکر نہیں اور  اسی طرز کا مرتضیٰ جاوید کا کیس بھی فکسڈ ہے۔

نیئر بخاری نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے دوران ارکان کو فنڈز دےکرکرپٹ پریکٹس کی، انہوں نے ہر رکن کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی تھی اور جب الیکشن شیڈول کا اعلان ہوجائے تو کسی ڈیویلپمنٹ اسکیم کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق میں صرف صدر اور گورنرز کا ذکر ہے، وزیراعظم کا نہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن کےبینچ نے درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے نیئر بخاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع

?️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں

شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے

مسجد اقصیٰ میں اعتکاف ہر مسلمان کا حق ہے:مسجد اقصی کے خطیب

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں کو مسجد

مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام

ُغم کی خبر، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی

?️ 27 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} بر سر اقتدار پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں

فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل

ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک

?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے