?️
پاکستان(سچ خبریں) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھانی ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ متحرک اور حقیقی جمہوریت کے لیے ایک خود مختار الیکشن کمیشن ضروری ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے متعلق حکومتی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دھاندلی اور الیکٹورل انجینئرنگ میں شراکت دار بننے سے انکار کو ‘بغاوت’ کے طور پر لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھانی ہوتی ہیں، کمیشن کو پی ٹی آئی کی انتخابی دھوکے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے دھمکی دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے استعفے کا مطالبہ پی ٹی آئی حکومت کا بلیک میلنگ کا ہتھکنڈا ہے جو اقتدار پر قبضے کی خاطر مشکوک سیاسی جماعت کے طور پر فارن فنڈنگ سے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہا کہ متحرک اور حقیقی جمہوریت کے لیے ایک خود مختار الیکشن کمیشن ضروری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن پر سینیٹ انتخابات میں فرائض کی انجام دہی میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کمیشن کے اراکین سے مستعفی ہونے اور نئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وفاقی وزرا شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی جماعت اس سے خوش نہیں ہے، ہر کوئی تنقید کررہا ہے، کوئی بھی فرد ایسا نہیں ہے جو یہ کہہ رہا ہو کہ یہ الیکشن ٹھیک ہوا ہے اور یہ چیز عمران خان کے مؤقف کی تائید کرتی ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں تو اس میں ہمیں ایسا طریقہ اپنانا چاہیے جس سے پیسے کا لین دین ختم ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ناکامی ہے، وہ اپنی ذمے داریوں کو نبھا نہیں سکا، کسی کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا تو اس کا حل یہی ہے کہ الیکشن کمیشن موجودہ حالت میں نہیں چل سکتا اور بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر کوئی اور طریقہ نہیں ہے کہ جس سے اعتماد بحال ہو سکے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر سیاسی لوگوں اور ملک کے عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہو گا اور اس کے فیصلوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا تو اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے موجودہ الیکشن کمیشن کے اراکین اپنی ذمے داریوں سے دستبردار ہو اور استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی طریقہ ہے کہ جس سے ایک نیا الیکشن کمیشن بنے اور ایک الیکشن کمیشن بنے جس پر اعتماد ہو اور ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ آئندہ جو بھی الیکشن ہو وہ شفاف ہو اور اس پر کوئی آواز نہ اٹھے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ختم کرے:چین
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران
مارچ
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر
انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا ظہرانے میں خطاب ان کا
مارچ
الاقصیٰ طوفان نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو تباہ کیا جا سکتا ہے: حزب اللہ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے الاقصی طوفان آپریشن کی برسی
اکتوبر
فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے
ستمبر
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کا ایک اور جرم منظرعام پر
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ ہند رجب نامی فلسطینی لڑکی کی
فروری
سری لنکا میں حکومت کا دیوالیے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سری لنکا نے معاشی بحران اور بھاری مقدار بیرونی ممالک قرضوں
اپریل
غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:القسام بٹالین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف مہلک
اپریل