الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت پر قانون کے مطابق دور کی جائے۔یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔

گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قانونی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آپ کی جو بھی تحفظات ہوں تو واٹس ایپ پر شکایات بھجیں۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ رات بارہ بجے سے پہلے جاری کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز اور چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کر دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ تمام آئی جیز کو بھی بھیجا گیا۔

مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ۔چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے مراسلے میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے دشواریوں کی شکایات ملیں۔ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا ۔ تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے وکلا سے ملاقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35

سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

واشنگٹن کی محفوظ راستے کھولنے کی درخواست داعش سے امریکی تعلقات کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 17 اکتوبر 2021یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق

جنین پر تل‌آویو حملوں کا تسلسل؛ ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک اور فلسطینی نوجوان آج صبح بدھ، 27 اپریل کو

بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، اسلحہ، تربیت فراہم کرنے لگیں

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے

بائیڈن کو یوکرین کی جنگ سے کیا فائدہ ہوا؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جو

صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے:جہاد اسلامی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے