🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت کی، دورا سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کہاں ہیں، انھیں بلائیں، ان کا اس کیس میں ہونا ضروری ہے۔
اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 31 دسمبر 2021 کو پنجاب کی بلدیاتی حکومت کی مدت مکمل ہوئی، 14 اپریل 2022 کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول جاری کیا، لاہور ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے دیا، پنجاب حکومت نے ابھی نئے بلدیاتی انتخابات کا آرڈینسس جاری کیا ہے ، آرڈنس یا اس کے رولز ہم سے شئیر نہیں کیے گئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم 2 مرتبہ حلقہ بندی کروا چکے ، اس پر اخراجات ہوئے ہیں، پنجاب حکومت سے یہ اخراجات وصول کیے جائیں، پنجاب حکومت کے خلاف توہین کی کاروئی کی جائے، اخراجات کا تخمینہ بتایا جائے۔
اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے پنجاب میں ویلج اور نئیبر ہڈ کونسل تھی جسے تبدیل کر دیا ہے، اب یہ پنجاب میں یونین کونسل لے آئے ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ، اس حوالے سے چیف سیکریٹری سے میٹنگ ہوئی تھی،
چئف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے اس حوالے سے این ایف سی شئیر کا انتظار کر رہی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا پے، اس میں بلدیاتی آرڈنسنس قانون بن جائے گا، ابھی بس ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ ہے جس پر بحث ہو رہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دنیا میں ای وی ایم پر تحقیقات ہوئی ہیں، صرف 2 ممالک برازیل اور بھارت ای وی ایم کو استعمال کر رہے ہیں، برازیل کے نمائندے نے ہمیں کہا تھا کہ 2023 کا الیکشن ای وی ایم پر کرانا معجزہ ہو گا، تحقیقات کے مطابق اگر ای وی ایم کو جلدی میں مسلط کیا گیا تو الیکشن مشکوک ہو جائے گا انارکی پھیلے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم شوق میں ای وی ایم پر الیکشن کرائیں اور پورے ملک میں انارکی پھیلے، پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ انارکی پھیلے بلدیاتی انتخابات میں تو پولنگ اسٹیشن تو بپت زیادہ ہوتے ہیں، اب ہم ای وی ایم کے چکر میں پڑ جائیں، ای وی ایم ایک سیاسی بیان ہو سکتا ہے، اگر الیکشن خراب ہو جائے تو کوئی ذمہ داری لے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم کیا پنجاب کے پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کروا سکتے ہیں؟ دس ماہ سے پنجاب حکومت کی بلدیاتی حکومت نہیں ہے، کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی اجلاس نہیں کریں گے، اب ہم فیصلہ کریں گے، آج ہم سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیج رہے ہیں، سپریم کورٹ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا رہی، پنجاب حکومت، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی، توہین عدالت کی کاروئی کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خط میں تمام تفصیلات لکھیں گے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، پنجاب حکومت آئین، قانون اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی حکومت کا قانون بنائے، ورنہ پنجاب میں سابقہ قانون پر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کارروائی کا اغاز کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن پاکستان نے کیس کی آئندہ سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے بعد غیر ملکی فوجی کہاں جائیں گے؟امریکی اخبار کی زبانی
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ان غیر ملکی فوجیوں کی اگلی
فروری
بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور
اپریل
نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے
مئی
ایک روسی میزائل پریگوزن کے طیارے سے ٹکرایا
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعرات کو امریکی حکام کا حوالہ
اگست
بلنکن کی اسرائیل کے صدر کو اکثر عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی تجویز
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور صدر Yitzhak Herzog کے درمیان
فروری
وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر
نومبر
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے دو ہیڈ کوارٹرز میں تین زوردار دھماکے
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: جنوبی یمن کے صوبہ شبوا کے اتاق ہوائی اڈے پر
دسمبر
لڑکی سے دوستی کی خاطر ٹیوشن سینٹر میں پڑھا، ٹیسٹ میں فیل تک ہوا، اذان سمیع خان
🗓️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے
مارچ