?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن نے معاشی ، سیاسی اور سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218کے تحت الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ شفاف ، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں ،آرٹیکل 224کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگران حکومتیں قائم ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی، تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کی وجہ سے دو صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو دو صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی، 30 اپریل کو دو صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لئے متنازع ہوجاتے، الیکشن 30 اپریل کو ہوتے تو پنجاب اور خیرپختونخوا میں 6 ماہ پہلے اسمبلیاں ختم ہوجاتیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شُماری کا عمل جاری ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شُماری سے پہلے اور دیگر میں مردم شُماری کے بعد انتخابات ہوں، یہ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا، وہ جب چاہے آئین توڑ دے، جب چاہے اسمبلی توڑ دے، یہ نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شخص جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ دے ،جب چاہے الیکشن کمیشن پہ حملہ کر ے، عدالت پہ دھاوا بول دے، جب چاہے الیکشن ہو جائیں اور جو چاہے فیصلے آئیں، یہ نہیں چلے گا.


مشہور خبریں۔
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا انتفاضہ شروع
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اتتفاضہ شروع کرنے کا اعلان
فروری
پاکستان کا طالبان سے دہشت گردی کے خلاف ذمہ دارانہ کارروائی کا مطالبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون اور وزیر خارجہ محمد اسحاق
نومبر
بھارت کیساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی، وزیراعظم
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور
مئی
ایران سعودی معاہدہ کس بنیاد پر ہوا ہے؟ سعودی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے
اپریل
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
مذاکرات کی میز یا میدان جنگ؛ مزاحمتی تحریک کے لیے کون سی حکمت عملی کامیاب؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے آغاز کو تقریباً ایک سال
اکتوبر
فردین خان کی ایک دہائی کے بعد کی فلموں میں واپسی
?️ 15 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار فردین خان تقریباً ایک دہائی کے بعد اپنے
ستمبر