?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا دیا گیا۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔عزیز الدین کاکا خیل نے نگران کابینہ میں شامل فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے۔ درخواستگزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کررکھی تھی۔
گزشتہ ہفتے (16 دسمبر) کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے جانبدار اراکین کو ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر اہم اراکین کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
قبل ازیں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن رات کو جاری ہو گیا ۔منگل کو احد چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن انعام اللّٰہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری انعام اللّٰہ نے کہا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن رات کو جاری ہو گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ یعنی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پر عملدرآمد ہو گیا ہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے آئی بی کی دہشت گردی کے واقعات پر رپورٹ جاری کی ہے، اسلام آباد میں امن و امان سے متعلق بھی رپورٹ ہے، الیکشن کمیشن ان دونوں افسران سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے، وزارت داخلہ کی درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے پر نظرثانی کرے، وزارت داخلہ نے کہا ہے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو برقرار رکھا جائے، وزیرِ اعظم نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی ری پلیسمنٹ کے لیے کہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کہیں دوسرا افغانستان نہ بن جائے:اسپین
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہسپانوی وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں یوکرین
فروری
پی ٹی آئی نے کیا کیا اور ن لیگ کیا کر رہی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما
جولائی
یمن پر امریکی حملے کے دوران ٹرمپ کا متکبرانہ انداز
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر جاری وحشیانہ
مارچ
الاقصیٰ طوفان نے کیا بعض عربوں کا اصلی چہرہ بے نقاب
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
دسمبر
2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری
جنوری
بیرسٹرگوہر نے بانی کی رہائی کومذاکرات سے الگ کر دیا، مشیرقانون کا بڑا دعوی
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مشیر برائے قانون وانصاف پنجاب بیرسٹر عقیل ملک نے
ستمبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ عالم اسلام میں مذہبی سفارت کاری کو تقویت دیتا ہے
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر
مارچ
سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا مخالفوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کا ہتھیار
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ولی عہد بن سلمان
مارچ