الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے مزید کہا کہ اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور ان کی آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اس کے دورانیے کو کم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حلقہ بندی کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر 2023 تک کردی جائے گی۔

اگرچہ حلقہ بندی کی مدت میں کمی کے باوجود بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد سے متعلق آئینی شق کی خلاف ورزی ہوگی۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کرانے کی آئینی مدت کے مطابق انتخابات 7 نومبر ہونے چاہیے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سامنے آنے والے اس اعلان سے انتخابات میں کئی ماہ تک کی تاخیر کے خدشات دم توڑ جائیں گے اور بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں، الیکشن ایجنٹوں اور انتخابی امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کو 4 اکتوبر کو دعوت دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکشن 233، الیکشن ایکٹ 2017، کے تحت ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4 اکتوبر 2023 کو دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ کی ایک کاپی بھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیج دی گئی ہے تاکہ مشاورت کے وقت وہ ضابطہ اخلاق پر بہتر انداز میں اپنا فیڈ بیک دے سکیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی ناکامی پر پردہ ڈالنے والی کمیٹی‘ کے سربراہ

?️ 19 دسمبر 2025 صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی

پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور

امریکہ یورپ میں عالمی جنگ چاہتا ہے: فرانسیسی سیاستداں

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں: پیٹریاٹک پارٹی کے رہنما فلورین فلپیٹ نے امریکہ اور یورپی

ٹرمپ کی جنگ میں جانی نقصانات؛ 232 امریکی فوجی زخمی

?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: اے بی سی نیوز نے ایران کے خلاف امریکہ اور

کتنے فیصد پاکستانی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں جہاں دنیا

صیہونیوں کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیل کو رفح میں

عالمی جنگوں میں اسلحہ کی بڑھتی مقبولیت اور اس کے خطرات

?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں:اسلحہ کی بڑھتی ہوئی تجارت اور عالمی مقبولیت نے عالمی جنگوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے