الیکشن کمیشن کا(پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو مئی تک مکمل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنی کمیٹی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کی اسکروٹنی مئی کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اپنے حکم نامے میں ای سی پی نے کہا کہ ‘ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ فور اپیل پر اس مرحلے پر پم کوئی ریمارکس نہیں دے سکتے کیوں یہ معاملہ اسکروٹنی کمیٹی کے پاس زیر التوا ہے اور کمیشن اس معاملے کا فیصلہ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کرے گا۔

ای سی پی نے یہ حکم پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی کے حکمراں جماعت کی مالی دستاویزات خفیہ رکھنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سنایا۔

اپنے حکم نامے میں ای سی پی نے کہا کہ ‘ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ فور اپیل پر اس مرحلے پر پم کوئی ریمارکس نہیں دے سکتے کیوں یہ معاملہ اسکروٹنی کمیٹی کے پاس زیر التوا ہے اور کمیشن اس معاملے کا فیصلہ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کرے گا۔

ای سی پی نے اپنے حکم میں پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس تک رسائی کے درخواست گزار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے 30 مئی 2016 کو سنائے گئے ایک حکم کے تحت فریق(پی ٹی آئی) کی جانب سے ان کے فنڈز سے متعلق کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

کمیشن نے کہا تھا کہ جس ریکارڈ کی اسکروٹنی کی جارہی ہے وہ عوامی دستاویزات ہیں جس کی نقل ہر کوئی حاصل کرسکتا ہے۔

ای سی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ہم نے درخواست گزار کو آگاہ کیا تھا کہ آخر کار اسکروٹنی کمیٹی اپنی رپورٹ تمام ریکارڈز کے ساتھ کمیشن کو بھجوائے گی اور پھر ہمیں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنا ہوگا’۔

کمیشن نے کہا کہ جب معاملہ ہمارے پاس آئے گا اس وقت تمام فریقین دستاویزات کا مطالعہ یا اس کی نقول حاصل کرسکتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے زیر التوا معاملے میں مزید تاخیر سے بچنے اور درخواست گزار کو ریکارڈ کی نقل فراہم کرنے کا معاملہ حل کرنے کے لیے کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ:

1) اسکروٹنی کمیٹی کو دونوں فریقین کو صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک جمع کروائے گئی دستاویزات کا معائنہ/مطالعہ کرنے کے لیے تک 8 روز کی مہلت دینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

2) دونوں فریقین کو 2 دستاویزات کے مطالعے کے لیے 2 تکنیکی ماہرین مثلاً چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ/ مالیاتی ماہر کی مدد حاصل کرنے کی اجازت ہے۔

3) دونوں فریقین کو اپنی تکنیکی ماہرین کے نام 5 روز میں کمیشن کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی جو مذکورہ بالا عرصے میں ان کے وکیل کے ہمراہ کمیٹی کی کارروائی میں شامل ہوں گے۔

4) ریکارڈ کی سیکیورٹی، نگرانی اور معاونت کے لیے ڈی ڈی (قانون) اور ڈی ڈی (خفیہ) تعینات کیے جائیں اور انہیں مذکورہ بالا وقت پر موجود رہنے کی ہدایت کی جائے۔

5) اسکروٹنی کمیٹی کو تمام ریکارڈ یعنی درخواست گزار، فریقین کے جمع کروائے گئی دستاویزاتاور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ تمام دستاویزات کی اسکروٹنی کرنے، شواہد کا جائزہ لے کر ایک حتمی رائے قائم کرنے اور اس کے بعد تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ، جامع رپورٹ مئی 2021 کے اختتام تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

الیکشن کیمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پروفیشنل آڈیٹرز کے ذریعے پی ٹی آئی کی دستاویزات کے مطالعے کی اجازت سے اسکروٹنی کا عمل تیز کرنے اور اسے معتبر بنانے میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

قومی پیغام امن کمیٹی کا جمعہ کو یوم پیغام پاکستان منانے کا اعلان

?️ 14 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) قومی پیغام امن کمیٹی نے جمعہ کو یوم پیغام

جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی

?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ

عمران خان ملاقات کی جو لسٹ دیں اس پر عمل کریں: عدالت کی ایس پی اڈیالہ جیل کو ہدایت

?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو

بغداد میں لندن کے سفیر سے عراقی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے پیر کے

فیک نیوز کے سلسلے کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے:فواد چوہدری

?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری آرڈننس

اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ

اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے۔ طاہراشرفی

?️ 9 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا

گزشتہ سال 78 فلسطینی بچے شہید

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے