الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کریں گے، الیکشن کے دن ملک بھر سے رزلٹ بر وقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے ہیں، جس کے تحت تمام حلقوں کے ریٹرننگ آفسران کو تین تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن سے معلوم ہوا ہے کہ انتخابات 2024ء میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا، اس لیے الیکشن 2024ء کو صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا، جس کے لیے آراوز کو فائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دیں گے۔

ذرائع ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ای سی پی چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے، الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجے جائیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔ 

مشہور خبریں۔

روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ

🗓️ 13 جون 2022سچ خبریں:   عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا

چین اور شام میں مزید قربتیں

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور شام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے

سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا

🗓️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا

واشنگٹن کا مقصد ہے سوڈان میں بحران کو بڑھانا

🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان میں فوج اور

نیتن یاہو کو ان کی اپنی ہی پارٹی کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان

🗓️ 6 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے ایک ذریعے

وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی

🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی

حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالب

🗓️ 29 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت

عمار حکیم کے سعودی عرب جانے کی وجوہات

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت کی تحریک نے اس تحریک کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے