الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے تفصیلی فیصلے میں گواہوں کے جرح کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارٹی کو ملنے والی ممنوعہ رقوم ضبط کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ اس مرحلے پر جرح کے لیے درخواست پر غور کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ اس پورے معاملے کو دوبارہ کھولا جائے جس کا گزشتہ سال اگست میں فیصلہ کیا جاچکا ہے، گزشتہ سال کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے موجودہ کارروائی پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ فنڈز کو ضبط کرنے کے بارے میں ہیں۔

تفصیلی حکم میں کہا گیا ہے کہ ’اس مرحلے پر معاملے کو دوبارہ کھولنے یا دوبارہ جانچنے کی درخواست پر غور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پولیٹیکل پارٹیز رولز (پی پی آر) 2002 کے رول 6 کے مطابق کمیشن کی جانب سے کارروائی، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 6 کی شرائط میں درج نتائج پر عمل درآمد ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز رولز کے رول نمبر 6 کے مطابق فوری کارروائی صرف ان فنڈز کو ضبط کرنے سے متعلق ہے جنہیں الیکشن کمیشن نے ’ممنوع‘ قرار دیا ہے، رول 6 کے صرف 2 تقاضے ہیں، ایک یہ کہ فریق کو نوٹس بھیجا جائے اور دوسرا یہ کہ فریق کو سماعت کا موقع دیا جائے، موجودہ کیس میں قانون کے دونوں تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے’ ۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 اگست 2022 کو اپنے متفقہ فیصلے میں واضح کیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ملی ہے۔

مشہور خبریں۔

مکہ معاہدے کے ذریعے ہم اسرائیل کے محافظ بن گئے ہیں: ترکی کے معروف تجزیہ

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں:ترکی کے معروف تجزیہ کار ارسلان بولوت کا کہنا ہے کہ

کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ

حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجلی پر مزید 3.23 روپے سرچارج عائد کرنے کا منصوبہ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف

حکومت کا پُرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

?️ 15 دسمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) حکومت نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں سے

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا۔

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی

یمنی ڈرون "صمد-3” اسرائیلی فوج کے دفاعی یونٹوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یمنی مسلح افواج کے رامون فوجی ہوائی

صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں؟ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ

?️ 10 فروری 2024صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے