الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان کے جلسے کو روکنے کی ہدایت کر دی ہے،صوبے میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی جلسہ عام یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق صدر پی ڈی ایم اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کل 5 فروری کو اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ کرنا تھا، ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے پر ریلی کی شکل میں ان کا استقبال کیا جانا تھا اور ڈی آئی خان میں یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ عام سے خطاب بھی کرنا تھا اسی طرح7 فروری کو بیساکھی گراؤنڈ میں جے یو آئی کا جلسہ شیڈول تھا جسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ جان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کو جلسہ عام روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 30 کے مطابق کسی جلسہ عام یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے سٹی مئیر کے الیکشن کی مہم چلارہے تھے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت دفعہ 181 کی خلاف ورزی پر ضلع بدر کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کےایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخواہ کے جن اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد ہوں گے ان علاقوں میں بھی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے تھے جبکہ ای سی پی نے باقی 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں بونیر، باجوڑ، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنو، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، ہنگو اور لکی مروت کے اضلاع میں انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف صیہونی پالیسی میں نمایاں تبدیلی  

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ بیان میں ایران

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پرآنے کے بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوے کی مذمت

?️ 12 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

شمالی وزیرستان: میران شاہ خودکش دھماکے میں فوجی جوان سمیت 2 افراد شہید

?️ 15 دسمبر 2022میرانشاہ: (سچ خبریں)  شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں گزشتہ روز ہونے

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو 30 سال قید کی سزا

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو دسمبر 2024

”یوم شہدائے کشمیر“ حریت کانفرنس کی کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال

?️ 12 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی

اسد عمر نے فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کر دیا

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد( سچ  خبریں) وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے

گزشتہ 4 سالوں میں عراق کے خلاف امریکہ نے کتنی جارحیت کی ہے؟

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے عراق کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے