الیکشن کا اعلان یا معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم،آج اتحادیوں سے مشورت ہو گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے، جس میں اتحادیوں کو لندن میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف لندن اور متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کا دورہ کرنے کے بعد اتوار کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر وفاقی دارالحکومت پہنچے، یو اے ای میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں اجلاس کے دوران کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں اتحادی جماعتوں کو آگاہ کریں گے، مستقبل کے لائحہ عمل کا متفقہ طور پر فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد شہبازشریف قوم سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دو میں سے ایک آپشن کا انتخاب کریں گے، وہ اگلے عام انتخابات کا اعلان کریں گے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے جارحانہ موقف کے اثر کو زائل کیا جاسکے، یا پھر ملک میں جاری غیر معمولی معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 20 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عوام کا سونامی وفاقی دارالحکومت پہنچے گا اور اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اگلے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں معاشی بحران ورثے میں ملا ہے جس کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

شہباز شریف لندن کے نجی دورے پر متعدد کابینہ اراکین کے ساتھ 10 مئی کو روانہ ہوئے، بظاہر یہ دورہ سیاسی صورتحال پر قابو پانے اور ملک میں جاری معاشی بحران پر نواز شریف سے رہنمائی لینے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے لندن میں پانچ دن قیام کیا اور پاکستان واپس آتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کے لیے یو اے ای میں رکے، جن کا انتقال 13 مئی کو ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف

نوحے اور نعتیں کمرشلائزڈ ہوچکیں، خالد انعم

?️ 4 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے

صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی

صیہونی ریاست پر غزہ کے خلاف جنگ کے تباہ کن اثرات

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے خلاف مسلسل جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو

جرمنی میں فلسطین کی  بھر پور حمایت 

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے الاقصیٰ طوفانی

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر نیتن یاہو کی کابینہ میں پھوٹ

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:ہصیہونی حکومت کی واللانیوز ویب سائٹ نے سعودی عرب کے ساتھ

نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کیوں ہیں؟

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے

کینسر کی تشخیص کے بعد بائیڈن کی پہلی عوامی نمائش

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے "جارحانہ” پروسٹیٹ کینسر ہونے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے