?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق قرارداد سینیٹ کی قائمہ برائے سیفرون کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمٰن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے۔
قرارداد کے مطابق صوبے میں امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانے میں بے شمار چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیداروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔
قرارداد کے مطابق خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امید واروں میں احساس محرومی ہے، خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات ملتوی کرانے کے لیے آج جمع کرائی گئی قرارداد اس نوعیت کی تیسری کوشش ہے۔
2 روز قبل بھی ایوان بالا میں عام انتخابات کے التوا کی ایک قرارداد جمع کرائی گئی تھی، قرارداد فاٹا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔
قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ امیداواروں پر حملے سے متعلق گہری تشویش ہے، ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عام انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیے جائیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
مزید کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتروں میں دھمکی آمیز پمفلٹس کی تقسیم موجودہ سیکیورٹی مسائل میں ایک اور پریشان کن اضافہ بنتا جارہا ہے۔
قرارداد کے مطابق ایوان اس بات کو مانتا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے ، ایوان انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے پر زور دیتا ہے، وہ جہاں آزاد انتخابات پر زور دیتا ہے وہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
اس میں مزید بتایا گیا تھا کہ سینیٹ الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو 3 ماہ تک کے لیے مؤخر کردے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔
واضح رہے کہ قرار داد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرار داد کی مخالفت کی تھی۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا تھا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے قرار داد کی مخالفت نہیں کی تھی جس پر پارٹی نے ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا قرار داد کی منظوری سے متعلق کہنا تھا کہ سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
بعد ازاں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے انتخابات میں تاخیر کے تاثر کو رد کردیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اس قرارداد کے پیش نظر اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
6 جنوری کو الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروائی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اہم کاروائی
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اس تحریک پر پابندی کے
جون
بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
?️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ
جنوری
جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی
مئی
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد
ستمبر
شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار
?️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں
نومبر
حماس کا سینیئر صہیونی کمانڈر کے زخمی ہونے پر رد عمل
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج جمعرات کو مغربی
جون
وزیر اعظم نے اچھا وقت آنے کی خوشخبری سنا دی
?️ 28 مئی 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) نوشہرہ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریب سے اپنے خطاب میں
مئی
مہنگائی سے متاثرہ صارفین کا ایران کی ’سستی‘ غذائی مصنوعات کا استعمال
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہروں میں غذائی اشیا کی مہنگائی 42 فیصد پہنچنے
مارچ