?️
لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سبق سیکھتے ہوئے الیکشن میں غیر جانبدار رہنا چاہیئے کیوں کہ اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک میں زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، حکومتی اتحاد میں شامل ہونے یا حزبِ اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کریں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے اب بھی شکوک و شبہات برقرار ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ریاستی ادارے غیر جانب دار رہے تو ہی انتخابات کی ساکھ اچھی رہے گی، اس لیے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو بھی غیر جانبدار رہنا ہوگا، ایسا کرنا ان اداروں کی ساکھ کے لیے بھی بہتر ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ ایک حکومت لانے میں پوری طرح ملوث تھی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو اب ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے غیر جانبدار رہنا چاہیئے کیوں کہ 2018ء میں اسٹیبلشمنٹ جس حکومت کو اقتدار میں لائی اس کی وجہ سے فوج کو آج بھی تنقید کا سامنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے الیکشن کے نتیجے میں بہت سی چھوٹی بڑی جماعتیں قومی اسمبلی میں آئیں گی تو اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے جماعتِ اسلامی حکومت یا حزبِ اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے گی، جماعتِ اسلامی نے ملک بھر سے 700 سے زائد امیدواروں کو میدان میں اُتارا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جماعت کے امیدوار اتنی بڑی تعداد میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں اتحاد کی صورت الیکشن میں حصہ لینے کا جماعتِ اسلامی کا تجربہ زیادہ بہتر نہیں رہا، جماعتِ اسلامی نے پاکستان قومی اتحاد، اسلامی جمہوری اتحاد اور متحدہ مجلس عمل جیسے اتحادوں کا حصہ بن کر دیکھا ہے، ان اتحادوں کے نتیجے میں نشستیں جیتنے اور وزارتیں لینے میں تو کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن نظام میں جو انقلابی اصلاحات لانا چاہتے ہیں وہ نہیں ہو پاتیں۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کے کیوب پروجیکٹ کو درپیش چیلنجز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی ان ان نے اپنی ایک رپورٹ میں
فروری
کورونا وائرس: رمضان المبارک میں مذہبی امور کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رمضان
اپریل
کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہو رہی، ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
دسمبر
اسرائیل کی جانب سے "صومالی لینڈ” کو تسلیم کرنے میں موساد کا کردار بے نقاب
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے میں
دسمبر
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی صحت کے بارے میں غلط افواہوں پر حزب اللہ کا اہم بیان
?️ 29 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی
ٹرمپ بیوقوف ہے، عراق میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا : عراقی حزب اللہ
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: ابو علی العسکری، عراقی حزب اللہ کی سلامتی بٹالینوں کے ذمہ
دسمبر
حماس کو تباہ کرنا ناممکن
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جنوری
تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی
اپریل