?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے پہلے ہی الیکشن کے حوالے سے بیان جاری ہو چکا ہے، انتخابات کے حوالے سے جو مبصرین کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں، ان میں بہت سے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں عوام کو اظہار رائے کی آزادی ہے، یہ پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا آزادنہ استعمال کر سکیں، پاکستان میں انتخابی عمل اندرونی خود مختاری کا معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ تمام انتخابی عمل کو مانیٹر کر رہا تھا، دولت مشترکہ وفد کی جانب سے پاکستان میں انتخابی عمل کی شفافیت کی بات کی گئی، انتخابات کے حوالے سے جو میڈیا رپورٹس سامنے آئیں ہیں ان پر ہم بات نہیں کریں گے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں دعوت دینے کے معاملے پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی قبل از وقت ہے، اس حوالے سے فیصلہ نئی آنے والی حکومت کرے گی، ہمیں جیسی ہدایات ہوں گی، ہم اس پر عمل کریں گے۔
پاکستانی سرزمین پر ٹارگٹ کلنگز میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں پاکستانی شہریوں کی قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، پاکستان ان کے ساتھ رابطے میں ہے، اس معاملے پر تیسرے ملک کے ساتھ پیشرفت ہورہی ہے، بھارت کی جانب سے ماروائے عدالت قتل کیے گئے دیگر پاکستانیوں کے کیسز پر تحقیقات جاری ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ماضی میں بھی بھارت پاکستان میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہریوں کی گرفتاری کے حوالے سے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ قطر میں سزا پانے والے بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ افسران تھے، پاکستان میں بھی بھارتی بحریہ کا افسر کلبھوشن یادیو پکڑا گیا تھا، ہم اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، یہ معاملہ 2 ملکوں کے درمیان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارت جنوبی ایشیا اور اس سے باہر ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے بھارت انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں پیسے پھینک کر اپنی حیثیت کو آئینی نہیں بنا سکتا ہے، بھارتی کی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) نے 10 فروری کو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاتر پر ملک بھر میں چھاپے مارے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھارت کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے، پاکستان کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق اور آزادی دی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان رفح شہر میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، سلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تنبیہہ کی ہے، پاکستان او آئی سی کے بات کے ساتھ چلتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملد رآمد اور فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے علاقے رافح میں بے پناہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کی ہے، بہت سارے ممالک نے فلسطین کی امداد بھی بند کر دی ہے۔
ترجمان نے بتاہا کہ ہم کچھ ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی فنڈنگ کو معطل کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، مزید اموات اور قحط سے متاثر ہونے اور مناسب طبی امداد کی عدم دستیابی کو روکنے کے لیے غزہ کا محاصرہ ختم کیا جانا چاہیے، پاکستان غزہ کے محصور عوام کی اپنی غیر متزلزل سفارتی، اخلاقی، سیاسی اور انسانی حمایت میں پر عزم ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے باخبر ہیں، پاکستان نے افغان حکومت سے ان دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، تاہم ان تعلقات میں متعدد معاملات پر تحفظات ہیں، یہ تحفظات افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بار ہا کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہوں گی، ہم کارروائی کریں گے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اسامہ بن لادن کے پاکستان میں ہونے کے حوالے سے امریکی خدشات سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہیں جانتے اسامہ بن لادن کے قتل سے 3 سال قبل امریکا تک معلومات کی فراہمی کا کونڈالیزا رائس کا دعویٰ کس حد تک درست ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اور دولت مشترکہ ڈومینیکا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ بنانے کے مشترکہ اعلامیے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم اور اقوام متحدہ میں ڈومینیکا کے مستقل نمائندے سفیر فلبرٹ آرون نے دستخط کیے، یہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی رسائی کو بڑھانے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک استحکام پر پاکستان-روس مشاورتی گروپ کا 14واں دور 7 فروری 2024 کو ہوا، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ) محمد کامران اختر اور روس کے نائب وزیر خارجہ ایس اے ریابکوف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
مزید بتایا کہ اجلاس میں دونوں فریقوں نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی استحکام اور ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، حیاتیاتی، خلائی اور معلومات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے فوجی استعمال سمیت نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: اسرائیل پر 420 فٹبال کھلاڑیوں کے قتل کا الزام
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اکتوبر
پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے
اکتوبر
امریکی وزیر خارجہ بار بار مشرق وسطی کیوں دوڑے چلے آتے ہیں ؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کے مسئلے کے بعد دوسرے روایتی اتحادیوں کے ذریعے
جنوری
تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔ اختیار ولی خان
?️ 29 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے
دسمبر
کیا عمران خان نے اعتراف کیا تھا یا بیانیہ بنایا گیا ہے؟ عمران خان کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے
جولائی
ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور
نومبر
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 20 اکتوبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم
اکتوبر