?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ میڈیا کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر 2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلز میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ اضافہ گزشتہ روز نیپرا کی پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ گیس اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قلت کی وجہ سے مہنگے پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، جس سے 164 ارب روپے کا بوجھ پڑا، ایک سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 20 ارب 26 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، بجلی کی غیر معمولی قیمتوں نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاور سیکٹر میں منصوبہ بندی کے فقدان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔
اس سے قبل 31 جنوری کو نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی دسمبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت بتایا گیا کہ سی پی پی اے نے 5 ارب روپے سے زائد کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں۔
ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا تھا کہ اگر ترسیل کا نظام بہتر نہیں کیا گیا تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹس بڑھتی جائے گی۔
بعد ازاں نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے سسٹم کی بہتری کےحوالے سے آئندہ 3 سال کا واضح پلان مانگتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ
اپریل
روسی مفتیوں کی کونسل کے چیئرمین کی طرف سے فلسطین کی حمایت کا اعلان
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ایک وفد نےموسیٰ ابو مرزوق کی سربراہی میں
مئی
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک
ستمبر
بائیڈن نے استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی
اگست
صہیونی ایرانی میزائلوں سے خوفزدہ: ہمارے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے ایرانی حملوں سے صہیونی برادری کے خوف
جون
ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی جوہری سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کیس میں 14
ستمبر
صیہونی انتہا پسند آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی دہشگرد آبادکاروں نے قابض صیہونی فوج کی مدد اور پشت
مارچ
فلسطینی شہداء کی تعداد کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے آج جمعرات کی
فروری