?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ سے پوری امید ہے یہ کیس جیتوں گا، میں عمرے پر جاؤں گا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا تھا حکومت نے رٹ دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا، آج عدالت نے اس کیس کو چھٹیوں کے بعد رکھ لیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور سماعت کے دوران عدالت نے جلد سماعت کی اپیل پر اعتراضات دور کردیے۔
پراسیکیوشن نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی، بعدازاں عدالت نے سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی تھی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عراق کو امریکی جارحیت کا جواب دینا چاہیے
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور حکومتی قانون اتحاد کے رکن طائر
جنوری
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے:ایران
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی مسلمانوں اور مزاحمتی تحریک کی حمایت
جنوری
ہتھیار دیں گے لیکن کسی کو مارنا نہیں؛امریکی منطق
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ
مئی
وزیر اعظم کا تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر بنانےکا اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا
اگست
ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی
جون
چین کے حق میں عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو
جون
اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں
نومبر