?️
اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتار درکار نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے این سی اے تحقیقات، 19 کروڑ پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے 13 مئی کو ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے نیب، چیئرمین نیب کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے نیب کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، انہوں نے کہا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے، یہ بدنیتی ہے تاکہ نیب کو دبایا جائے.
ڈپٹی پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ نہ ہم نے چھاپہ مارا، نہ حملہ کیا، نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے گئے، ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ کبھی جاری نہیں کیے، جب وارنٹ ہی نہیں تو درخواست ضمانت خارج کردی جائے۔
عمران خان اور ان کے اہلیہ کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے یہی سننا ہے کہ نیب کتنا پارسا ہے تو آج سے نہیں سپریم کورٹ کے حکم نامے سے شروع کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ نیب کی جانب سے انکوائری میں طلبی کا ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا، انکوائری تحقیقات میں تبدیل ہوئی، بشریٰ بی بی عدالت کے حکم پر اپنے شوہر کے ساتھ نیب کے دفتر گئیں تو نیب نے عمران خان کو اندر بلایا اور بشریٰ بی بی کو کہا آپ کا تو وقت ہی نہیں ہے، جس پر بشریٰ بی بی 6 گھنٹے گاڑی میں بیٹھ کر عمران خان کا انتظار کرتی رہیں۔
عدالت میں تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے بیان دیا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے نہ ان کی گرفتاری کی ضرورت ہے۔
تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار دے کر انہیں جانے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ 23 مئی کو نیب نے عمران خان سے اپنے دفتر میں تقریباً 4 گھنٹے پوچھ گچھ کی اور انہیں آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت دی تھی ذرائع کے مطابق نیب حکام نے عمران خان کے جوابات کو بھی ’غیر تسلی بخش‘ قرار دیا تھا۔
تحقیقات کے سلسلے میں پیشی کے دوران دیے، ایک تحریری جواب میں عمران خان نے ملک ریاض کے ساتھ خفیہ معاہدے کی ذمہ داری بھی اپنے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر پر ڈال دی تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان آزاد فارن پالیسی بنائے:عمران خان
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر
جولائی
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس
مارچ
یمن میں عظیم مظاہرے کا اعلان
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے
مئی
جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری
?️ 10 فروری 2023 لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
فروری
نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل منصوبے نے عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی کو ختم کر دیا
?️ 8 ستمبر 2025نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل منصوبے نے عرب ممالک سے تعلقات کی
ستمبر
مقاومت اسرائیل کو خوفزدہ کرنے والی واحد طاقت
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی ماہر محمود المغربی کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں،
ستمبر
کورونا: مزید 131 افراد کا انتقال، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
ہمیں وزیر جنگ چاہیے ماہر موسمیات نہیں
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان
مئی