?️
تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں، انہوں نے حقائق افغان صدر کے سامنے رکھتے ہوئے کہا دراندازی افغانستان کی جانب سے ہورہی ہے، بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفد نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بہت سے حقائق اشرف غنی کے سامنے رکھے۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے، پاک افٖغان بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ اس وقت سارے دہشت گردی کے مراکز افغانستان میں موجود ہے، اگر اس طرح کی الزام تراشی رہی تو حالت بہتر نہیں ہوسکیں گے۔
ملاقات کے بعد ڈٖی جی آئی ایس آئی نے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نےاپنا موقف واضح طور پرپیش کیا ، علاقائی امن، علاقائی سیکیورٹی اور علاقائی تجارت کے لئے پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لئے کام کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا یہ کانفرنس اس سے کئی بلند ہے جو افغانستان کی طرف سے الزامات عائد کئے گئے، امید ہے بہت جلد تمام اسٹیک ہولڈر آن بورڈ ہوں گےاور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔یاد رہے وزیراعظم نےاشرف غنی اورنائب صدراٖفغانستان کےالزامات مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں امن کی کوشش کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت کو ہتھیار پہنچانے والی کمپنی کا دفتر بند کریں: تیونس
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہری ڈنمارک کی کمپنی Maersk کے دفتر کے
نومبر
صیہونی فوج کا غزہ پر وسیع زمینی حملہ ؛ 30 افراد شہید
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ پٹی،
اپریل
ترکی کے کان کنوں کی موت کا عالمی ریکارڈ
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:عالمی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ترکی کان کنی کے حادثات میں
اکتوبر
پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ہٹادی
نومبر
پاکستان ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا: حکومت
?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک کے معاشی معاملات کے ذمےداران نے ایک بار
جولائی
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے
اکتوبر
سابق امریکی اہلکار: ایران اسرائیل کو تباہ کر سکتا تھا
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ کے سابق نائب سکریٹری پال کریگ رابرٹس
نومبر
ملک میں یوم عاشور کس دن ہوگا؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،
جولائی