?️
اقوام متحدہ: (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے ملک کو ’ٹیررستان‘ کہنے کو انتہائی شرمناک اور چھوٹا پن قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مشن کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں اپنے حقِ جواب کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب رینٹالا سری نواس کے اس بیان کو انتہائی شرمناک اور بچگانہ قرار دیا، پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی سفارتکار اجلاس چھوڑ کر چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت ایک ملک کا نام بگاڑنے کے لیے اس قدر پست ہو گیا جو کہ اقوام متحدہ کا ایک رکن ہے، ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا نا صرف غیر مہذب ہے بلکہ یہ ایک پوری قوم کی توہین اور بدنام کرنے کی دانستہ کوشش ہے، یہ کوئی مقامی سیاسی اجتماع نہیں، اس طرح کی بیان بازی میں ملوث ہو کر بھارت اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دنیا کو دکھا رہا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل موجود نہیں، صرف سستی باتیں ہیں جو سنجیدہ گفتگو کے قابل نہیں ہیں۔
محمد راشد کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کی حمایت اور سرپرستی کررہا ہے، جس کا حوالہ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے نیٹ ورکس کا دیا جو پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہیں، ایسے اقدامات بھارت کے انسدادِ دہشت گردی کے دعوؤں کا دوہرا معیار ظاہر کرتے ہیں، بھارت ناصرف دہشت گردی کا تسلسل سے مرتکب ہے بلکہ ایک علاقائی بدمعاش بھی ہے جو جنوبی ایشیا کو اپنے اجارہ دارانہ عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کا یرغمال بنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، بھارت خود غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں پر قابض ہے اور جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے، پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے فوراً الزام لگا دیا جاتا ہے، اس موقع پر انہوں نے مئی 2024ء کے واقعے کا بھی حوالہ دیا، جب بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کے نتیجے میں 54 بے گناہ افراد کی جانیں گئیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
محمد راشد نے پاکستان کے امن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے 1.9 بلین لوگ خوشحالی اور استحکام کے مستحق ہیں لیکن یہ اہداف دھمکیوں اور دھونس سے حاصل نہیں کیے جا سکتے، حقیقی ترقی کے لیے خلوص، باہمی احترام، مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت ہے، جن اصولوں کو پاکستان نے ہمیشہ برقرار رکھا ہے اور بھارت کو بھی ان اصولوں کو اپنانا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
چین کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کا اثر،چین کے شہر میں تاجروں کی آمد میں اضافہ
?️ 30 نومبر 2025 چین کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کا
نومبر
جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
?️ 16 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اے ٹی سی راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ
دسمبر
سپریم کورٹ: پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز
جنوری
محمد علی الحوثی: غزہ کی حمایت کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے غزہ کے
جولائی
متعدد روسی سائٹس پر سائبر حملے
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس کی ریلوے کمپنی اور روسی ایرو اسپیس کمپنی کی ویب
فروری
حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں: شہریار آفریدی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چئیر
اکتوبر
استنبول مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے؛ روس کا اعلان
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روس کل استنبول میں ہونے
نومبر
طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور
مئی