?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 10 مئی کا مقابلہ پاکستان نے 0-6 سے جیت لیا، افواج پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ یہ تقریب جنگ کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، آج ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے، آج سبز ہلالی پرچم سربلند ہے، نئی نسل میں وطن کیلئے جذبہ دیکھ کر دلی خوشی اور اطمینان ہوا۔ جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ تعداد اور وسائل میں ہم سے بڑا تھا، افواج پاکستان نے جنگ لڑی اور قوم نے ان کو سپورٹ کیا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آج تمام پاکستانیوں کو خود پر فخر ہے، ہم صرف جنگ نہیں جیتے بلکہ تمام بچوں کا مستقبل روشن ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہتی تھی بچوں کو اداروں کے خلاف نفرت اور تقسیم سکھائی جا رہی ہے، ہم نے شاہراہوں پر جہازوں کے ماڈل تاریخ یاد رکھنے کیلئے لگائے گئے، ماضی میں ہمارے جہازوں کے ماڈلز کو آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی، آگ لگائی گئی۔ آج پاک فضائیہ کے جوانوں نے ہی رافیل کو مار گرایا، آج پاک فضائیہ کے طیاروں اور پائلٹس نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، آج یہ افواج قربانیاں نہ دیتیں تو جنگ میں فتح کیسے ملتی؟ فوجی وردی کی تضحیک کی گئی، مذاق اڑایا گیا، آج اس ہی وردی کو پہن کر افواج کے جوان سرحدوں پر شہید ہوئے ہیں، آپ بچوں نے اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا۔
انہوں نے کہا کہ غازیوں کی خیریت دریافت کرنے خود سی ایم ایچ لاہور گئی، غازیوں سے کہا آپ نے جان خطرے میں ڈال کر وطن کی حفاظت کی ہے، مجھے ایک غازی نے کہا سوجانیں بھی ہوتیں تو وطن پر قربان کر دیتا، نوازشریف نے کہا تھا ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، آج ثابت کر دیا کہ ہم 9 مئی والے نہیں بلکہ 28 مئی اور 10 مئی والے لوگ ہیں۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف کو کہا گیا آپ پر مختلف پابندیاں لگ جائیں گی، نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت کہا یہ میرے وطن کے دفاع کا معاملہ ہے، آج مخالف ملک پاکستان پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، دشمن کو معلوم ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ہم نے 28 مئی کو مقابلہ 5-6 سے جیتا ، ہم نے 10 مئی کو مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہاں موجود بچے 28 مئی اور 10 مئی والوں کے جاننشین ہیں، آرمی چیف، ایئرچیف، نوازشریف اور فتح میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں نے کہا تھا آپ نے نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا، آپ کا ہر اٹھنے والا قدم ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے ہونا چاہئے۔ آپ نے کسی کا آلہ کار نہیں بننا بلکہ وطن کی بہتری کیلئے لبیک کہنا ہے، آپ نے نفرت کی سیاست کو رد کیا ہے، آپ نے تقسیم کی سیاست کو رد کیا ہے، آپ نے دنیا کو بتادیا کہ مشکل کے وقت افواج اور ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل بیس بھیجنے کا فیصلہ
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری
جون
نواز شریف کی واپسی سے قبل لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لندن میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے ہیڈکوارٹرز اسٹین
ستمبر
عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی سے مکمل ہو سکتی ہے
?️ 21 نومبر 2025عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی سے مکمل ہو سکتی
نومبر
نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس، کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 5 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نجی سکیم کے تحت
اپریل
سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے۔ شرجیل میمن
?️ 9 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے
ستمبر
مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے
فروری
بائیڈن کا ٹرمپ پر شدید حملہ
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے صدر
ستمبر
شہید قاسم سلیمانی آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے تعاقب میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ نیتن
جنوری