?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات کی ابتداء کر دی ہے۔
ہم نے افغان طالبان سے مذاکرت شروع کردیئے ہیں، افغان طالبان سے کہا ہے کہ تاجک، ازبک اور ہزارہ کو حکومت میں شامل کرے۔
اس سے قبل دوشنبے میں وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدرامام علی رحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم اور تاجک صدر کا افغانستان کے امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں استحکام اورمعاشی بحالی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم اور تاجک صدر میں طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ 40 سال کے تنازع کے بعد جامع حکومت سے افغانستان میں امن و استحکام آئے گا۔ اسی طرح وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے تاجک صدر سے ملاقات کی، دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماوَں بالخصوص تاجک صدر سے گفتگو ہوئی، طالبان سے مذاکرات کا اعلان بہت تاریخی ہے، افغانستان میں روس کے انخلا کے بعد اختلافات اورلڑائیاں ہوئیں، پوری دنیا اس وقت افغانستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
تاجک صدر کا پوری دنیا کے تاجک بہت احترام کرتے ہیں، کوشش کی جائے گی کہ تاجک کو مخلوط حکومت میں شامل کیا جائے، وسطی ایشیا سے ٹرین سروس شروع کرسکیں تو اقدام گیم چینجر ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی صفوں میں شدید احتجاج
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ موساد کے تین
اپریل
روس کے خلاف پابندیاں پاگل پن ہے
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو یوکرین کے بحران پر اپنا
مارچ
اپوزيشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہيں
?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ کے
جون
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا عرب حکومتوں کے لیے ہر طرح سے ہارا ہوا کھیل
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو
فروری
صیہونی ممکنہ وزیر اعظم کا غزہ جنگ کے بارے میں اعتراف
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیے جانے والے یائیر
مئی
صدر اعظم بنتے ہی نفرت کا شکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری
پی ٹی آئی نے کیا کیا اور ن لیگ کیا کر رہی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما
جولائی
صہیونی قیدیوں کے حوالے کرتے وقت حماس کا نیا اقدام
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس دشمن کو مختلف پیغامات پہنچانے کے مقصد
فروری