?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے بیان پر اپنے ردِ عمل کے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن مسئلہ افغانوں کو حقیقی اور جمہوری حکومت دینے سے ممکن ہے، افغانستان میں امن و امان کا مسئلہ پڑوسی ممالک پر الزام تراشی سےحل نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسئلے کا حل مسخرے کٹھ پتلیوں کے بجائے افغانون کو حقیقی نمائندگی اور جمہوری حکومت دینے سے ممکن ہے۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دکھاوا کرنے والے امر اللّٰہ صالح جیسے لوگ عظیم افغان قوم کی تاریخ کا چھوٹا سا حصہ ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ افغانستان آپ جیسے دغابازوں کا نہیں بلکہ بہادر افغانوں کا ہے۔یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے بیان پر اپنے ردِ عمل کے اظہار میں کہی ہے۔
انہوں نے افغان نائب صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آپ جیسے مٹھی بھر لوگوں کی افغانستان اور خطے میں دل چسپی کم ہی ہے۔فواد چوہدری نے امر اللّٰہ صالح سے یہ بھی کہا ہے کہ آپ صرف ایک مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام منتقل ہو جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہم تل ابیب کی جارحیت کا اس طرح جواب دیں گے کہ اسے اس کی توقع نہیں ہوگی
?️ 29 اگست 2023تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف
اگست
کیا واشنگٹن پوسٹ کی نیٹن یاہو کے خلاف رپورٹ صحیح ہے ؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی شائع
مئی
امریکی حکام ہر روز کیوں اسرائیل دوڑے چلے آتے ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ پیر کی شب صہیونی حکام سے ملاقات
جنوری
17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے:وزیر خزانہ
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں برہمن سامراج کشمیری عوام کا قتل عام کررہاہے ، عبدالرشید ترابی
?️ 18 مارچ 2025ریاض: (سچ خبریں) سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے
مارچ
قلات دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے۔ گورنر سندھ
?️ 16 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قلات
جولائی
صیہونی سپریم کورٹ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از
نومبر
لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی، حج پروازیں تاخیر کا شکار، وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب
مئی