?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے، ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، اشرف غنی کے الزامات جاری ہیں پھر بھی ہمارا رویہ مثبت ہے۔ افغانستان کےحالات کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں وہاں کےعوام امن چاہتے ہیں، افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے، آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے، پاکستان کا مثبت کردار اور قیام امن کیلئے کوشش، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے، افغانستان کےحالات کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، افغانستان سے باہرایک طبقہ اسپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ پاکستان نے ڈیڑھ انچ کی مسجدبنارکھی ہے درست نہیں، ہم عالمی اتفاق رائے کا حصہ ہیں ہمارے مقاصد یکساں ہیں، کچھ قوتیں امن کے مخالف کام کررہی ہیں،جن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، افغانستان کا اگر فوجی حل ہوتا تو وہ نکل چکا ہوتا، افغانستان میں جتنا امن کا عمل بڑھا ہےوہ ہماری کوششوں سے بڑھا ہے، ہم افغانستان کے تمام ہمسائیوں سےرابطے میں ہیں، ہم مل کر ایک مربوط حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے پر ہمیں تشویش ہے ،ہم افغانستان کےمعاملات میں مداخلت نہیں چاہتے، اچھے ہمسائےکا کردار ادا کرنےکیلئےتیارتھے اور تیار ہیں، بارڈر فینسنگ اس لیے کی کہ ناپسندیدہ عناصر کی نقل و حرکت روکی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بارڈر کی نقل و حرکت ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، 25 سے30 ہزار لوگ روزانہ بارڈر کراس کرتے ہیں، ہم نے ان سےکہا ہمارے ہاں بھارت جیسی بھیانک صورتحال نہیں۔


مشہور خبریں۔
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
نیتن یاہو کی جسمانی حالت کیسی ہے؟ اسرائیلی پروفیسر کا انکشاف
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ماہر نفسیات اور درد کی دوا کے ماہر پروفیسر روی کارسو
جولائی
انتخاب ضرور ہو گا لیکن پہلے احتساب ہو گا، مریم نواز
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب
مارچ
ایران فوبیا کی اصل وجہ فلسطین کی حمایت / شام اور ترکی کے زلزلے کا تمام مسلمانوں سے متعلق: آیت اللہ خامنہ ای
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:پیغمبر اسلام ص کی عید مبعث کے موقع پر حکومتی عہدیداروں،
فروری
جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر
جنوری
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔
?️ 29 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی
جولائی
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور
جون