?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہاکہ افغانستان میں امن کا راستہ مذاکرات ہے افغان قیادت اوردیگر پاکستان پر اعتماد کریں اور ماضی بھول کرآگے بڑھیں۔
پاکستان افغانستان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستا ن میں قیام امن کےلیے کام کیا افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ دوست ممالک سے تعلقات کومزیدوسعت دینے کے لیے کردار ادا کرتی ہےجنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہاگیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہےخطے کے مسائل کاحل پاکستان کی مدد سے ممکن ہے پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہرممکن اقدامات کیے تاہم نیشنل سیکیورٹی افغانستان کےمشیر کے بیان نے مایوس کیا ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو نظر انداز نہیں کیا پاکستان ایک پرامن ملک ہے اوردنیا کا نظریہ اب تبدیل ہوچکا ہے مسائل کاحل فوجی نہیں، سیاسی مذاکرات واحد راستہ ہے۔
آج افغانستان بدل چکا ہے امن سب کی خواہش ہے،افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کےلیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران تمام کلاسز میں ایس او پیز کے تحت حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا جبکہ اسکولز کے تمام عملے کو ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
حالیہ غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے،صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک نے اس
مئی
کورونا: ملک بھرمیں مزید 49 مریض انتقال کرگئے
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید49
فروری
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنےکی منظوری دی
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ
فروری
غزہ کی پٹی میں صہیونی آبادکاری کا صیہونی منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی قابضین نےگزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خون
دسمبر
۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو کا انکشاف
?️ 20 نومبر 2025 ۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو
نومبر
جولانی حکومت کا ایک سال؛ شام کو اسرائیل کے کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے سے لے کر دھوئیں میں اٹھنے والے وعدوں تک
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: دمشق میں جولانی حکومت کے برسراقتدار آنے کے ایک سال
دسمبر
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون