افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگرد قیادت موجود، طالبان سہولت کاری بند کریں، آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ دعویٰ کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ ہجرت کرکے آئے ہیں، مہمان ہیں، غیر منطقی ہیں، اگر وہ پاکستانی ہیں، تو انہیں ہمارے حوالے کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ کیسے مہمان ہیں، جو مسلح ہوکر پاکستان آتے اور دہشتگردی کرتے ہیں؟ امریکی اور نیٹو افواج نے افغانستان سے انخلا کے وقت 7 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑ دیا، یہی اسلحہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز اور دہشت گرد تنظیموں کی قیادت موجود ہے، افغانستان سے دوحہ معاہدے پر پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں خود کش حملوں میں استعمال ہوتی ہیں، لاکھوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں صوبے میں گھوم رہی ہوں تو انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ دہشتگرد تشکیلیں، اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ خوارج دہشتگرد پولیٹیکل ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کے سہولت کار ہیں, سرحدی علاقوں میں انتہائی مضبوط پولیٹیکل ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رواں سال ملک میں مجموعی طور پر ایک ہزار 873 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جن میں 136 افغان باشندے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 67 ہزار 23 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 857 اور صوبہ بلوچستان میں 53 ہزار 309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے،

انہوں نے بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4 ہزار 910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بارڈرمینجمنٹ پر سیکیورٹی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاک افغان سرحد انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد 1229 کلومیٹر پر محیط ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر 20 کراسنگ پوائنٹس موجودہیں، پاک افغان سرحد پرچوکیوں کا فاصلہ 20 سے 25 کلومیٹر بھی ہے، آبزرویشن اور فائر کور نہ ہونے پر بارڈر فینس مؤثر نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر 2 سے 5 کلومیٹر پر قلعہ بنانے اور ڈرون سے نگرانی کے لیے کثیر وسائل درکار ہوں گے، پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبرپختونخوا میں بارڈر کے اطراف منقسم گاؤں موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول کرنا چیلنج ہے، دنیا میں بارڈر مینجمنٹ دونوں اطراف کے ممالک ملکر کرتے ہیں، لیکن طالبان حکام دہشتگردوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ غیر قانونی اسپیکٹرم کی بڑی وجہ ہے، تاہم اب ڈیزل کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کے بعد اس میں کمی آئی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز اور القاعدہ، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی قیادت موجود ہے، افغانستان سے انہیں اسلحہ اور فنڈنگ بھی ملتی ہے، جو پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے، ہم نے افغانستان کے سامنے تمام ثبوت رکھے جنہیں وہ نظرانداز نہیں کر سکتے، پاکستان کا افغان طالبان رجیم سے مطالبہ ہےکہ وہ ایک قابل تصدیق میکینزم کے تحت معاہدہ کریں۔

ان کا کہنا تھا اگر قابلِ تصدیق میکینزم تھرڈ پارٹی نے رکھنا ہے تو پاکستان کو اس پر اعتراض نہیں ہو گا، پاکستان کے اس مؤقف کی مکمل آگاہی ثالث ممالک کو بھی ہے۔

مشہور خبریں۔

روسی صدر پیوٹن کا رکن ممالک کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا منصوبہ

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعہ کے روز اجتماعی سلامتی معاہدہ

مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے

9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی

پاکستان کی کابل  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک  اسکول کے قریب

فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین سے حمایت کیلئےاسلام آبادمیں القدس کانفرنس کا انعقاد

?️ 25 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام فلسطین، کشمیراوریمن

شہید سلیمانی کا قاتل تاریخ کے کوڑے دان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر

شہید سلیمانی نے امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں نیا باب کھولا:لبنانی تجزیہ کار

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اور نقاد نے شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت

نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے