افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک  افغان سرحد کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز فورس اور دیگر نیم فوجی دستوں کو فرنٹ لائن پوزیشنز سے منتقل کردیا ہے کیونکہ فوج نے ان مقامات پر تعیناتی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی ایف سی بلوچستان اور نیم فوجی دستے کو سرحدی گشت سے واپس بلایا گیا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نیم فوجی دستوں کو تبدیل کرنے کے بعد فوج کے باقاعدہ دستے سرحد کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سرحد پار غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی آمدورفت کو روکنے اور پاکستان میں مسلح جوانوں اور عسکریت پسندوں کے داخلے کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز، رینجرز سمیت نیم فوجی دستے سرحدوں پر تعینات تھے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن، اسمگلنگ وغیرہ سمیت دیگر امور سے نمٹا جاسکے تاہم افغانستان میں موجودہ غیر مستحکم صورتحال کا تقاضہ ہے کہ سرحد کے ساتھ باقاعدہ فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے اور اس اقدام سے افغانستان کی سرزمین یا ایرانی حدود سے تنازعات میں اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

بعد ازاں مسلح افواج کے ذرائع نے بتایا تھا کہ موجودہ منظر نامے میں سب سے سنگین چیلنج صرف مہاجرین یا مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردوں کی آمد کو روکنا ہی نہیں ہے، بلکہ افغان اہلکاروں یا طالبان جنگجوؤں کی نقل و حرکت بھی ہے۔

ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ جولائی کے شروع میں ایک ہزار سے زیادہ افغان اہلکار طالبان کے ڈر سے تاجکستان میں فرار ہوگئے، لیکن افغانستان کے شمالی علاقوں میں طالبان کی موجودگی اتنی مضبوط نہیں ہے جتنی پاکستان سے متصل علاقوں میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لہٰذا اگر افغان اہلکار لڑائی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئے تو امکان ہے کہ طالبان ان کا پیچھا کریں گے اور تنازع پاکستان کے اندر پھیل جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ افغان فضائیہ، طالبان پر حملہ کرنے کے لیے بغیر اجازت ہماری فضائی حدود استعمال کرے اور جوابی کارروائی میں عسکریت پسند پاکستانی مقامات پر حملہ کرکے ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیں۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان سیاست دان اور ان کی عسکری قیادت اپنے مسائل سے نمٹنا سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی سرزمین کسی بھی طرح افغان تنازع میں استعمال ہو اور ہم نے اس پالیسی کی افغان قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے‘۔

مشہور خبریں۔

کورونا ویکسین پر ہونے والی تنقید کا فواد چوہدری نے دیا جواب

?️ 23 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویکسین کے

نواز شریف کے سخت مؤقف کے فوری بعد مریم نواز کی تلخی کم کرنے کی کوشش

?️ 21 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نواز شریف کی جانب سے 2017 میں انہیں اقتدار

ٹرمپ کا ایران کے امور کے لیے منتخب ممکنہ نمائندہ کون ہے؟

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ٹرمپ کے ہاتھوں ریچارد گرنل کی ایران کے امور کے

میں نہیں تو کون؟ ٹرمپ کا امریکیوں کو مشورہ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کا خیال ہے کہ اس ملک

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوج کے مرحلہ وار انخلاء کی تجویز کامیاب ہڑتال کا نتیجہ ہوسکتی ہے :ماہرین

?️ 20 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی

گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن: قابضین کے خلاف مزاحمت ہمارا جائز حق ہے

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے صیہونی غاصبوں کے

محمد بن سلمان کے مشکل دن

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے