اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کی اپیل، فریقین کو نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی نا کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی ۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اپیل وزارت قانون کی جانب سے دائر کی گئی ہے؟ کیا اجازت لی گئی ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سیکریٹری قانون کا بیان حلفی لگایا گیا ہے، اس کیس کے فیصلے کے وقت وفاقی حکومت کو 27 اے کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کرنا لازمی تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر آپ فریق نہیں تھے تو پہلے فریق بننے کی اجازت لینا ہوگی، اگر اپ فریق تھے تو پھر اپ 27 اے کے نوٹس کا مسئلہ اپیل میں اٹھا سکتے ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس فیصلے سے کیسے متاثر ہو رہی ہے؟ جسٹس امین الدین خان نے دریافت کیا کہ کیا حکومت کا مسئلہ پینشن کی ادائیگی ہے؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پینشن کی ادائیگی تو چھوٹا مسئلہ ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ آئین واضح ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے، اگر شکایت درست نکلے تو جج کو عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے لیکن ریٹائرڈ یا مستعفی جج کو عہدے سے کیسے ہٹایا جا سکتا ہے؟

اس پر جسٹس حسن اطہر رضوی نے کہا کہ جو شخص جج ہی نہیں رہا اس کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی بے سود ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو جاری نوٹسز اپیل کے قابل سماعت ہونے سے مشروط قرار دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 24 جنوری کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جس میں عافیہ شہربانو ضیا کے 2023 کے فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کو ریٹائرڈ یا مستعفی جج پر ناقابل عمل بنا کر سپریم جوڈیشل کونسل کو عملی طور پر بے کار کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک

?️ 30 اکتوبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں اہم

پہلے ہی ڈرامے میں عمران اشرف کو کہا تھا مستقبل میں بڑے اداکار بنو گے، سمیع خان

?️ 6 فروری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے عمران اشرف کے

84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:14عرب ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ان ممالک

آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، وزیراعظم کا صدر کو جواب

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف

شام میں داعش کے کیمپ سے عراق کو کیا خطرہ ہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سکیورٹی اور عسکری امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے

عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری المالکی

?️ 31 جنوری 2026عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے درج مقدمات کے خلاف سماعت پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی

?️ 24 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

?️ 20 جولائی 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے